ہندوتوا ایکٹوسٹ کاجل ہندوستھانی، جو مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی اپنی تقاریر کے لیے بدنام ہے، نے نیویارک کے ایک پروگرام میں ایک اورہیٹ اسپیچ دی، جس میں "عبد،ل زومبی،” اور "ہندوؤں کے دشمن” جیسی بدزبانی کا استعمال کیا اور مسلمانوں کا موازنہ ہندو متھالوجی کے شیطانوں سے کیا۔
نیویارک میں دائیں بازو کے ہندوتوا گروپ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کاجل شنگلہ نے مسلمانوں کے حوالے سے "عبدل ” اور "زومبی” جیسی تضحیک آمیز اصطلاحات استعمال کیں، ان کو "ہندوؤں کے دشمن” قرار دیا اور ان کا موازنہ ہندو افسانوں سے تعلق رکھنے والے راکشسوں سے کیا، خاص طور پر "مہیشاسورا” کی اصطلاح کو استعمال کیا
قبل ازیں، مذہبی اور شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک متنوع اتحاد، بشمول مسلم، عیسائی، ہندو اور سکھ گروپس جیسے کہ کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) NC چیپٹر، انڈین امریکن مسلم کونسل، سکھ کولیشن، اور مسلمز فار سوشل جسٹس، نے کاجل ہندوستھانی کے امریکہ میں ہونے والے پروگراموں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اپنے دورہ امریکہ کی مخالفت کا جواب دیتے ہوئے، کاجل ہندستھانی نے کہا، "یہ سب کا امریکہ ہے، ملوں کے باپ کا امریکہ تھوڑی ہے” ، یہ لفظ ایک اصطلاح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس میں "ملوں ” کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ اصطلاح اکثر مسلمانوں کو دقیانوسی، جابرانہ یا پسماندہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مسلمانوں کو "زومبی” کہتے ہوئے، اس نے کہا، "کیا زومبی سے لڑے گا تو مل کر لڑنا پڑے گا” مسلمانوں کو غیر انسانی بتانا اور ایک پوری مذہبی کمیونٹی کے خلاف اجتماعی نفرت اور تشدد کو ہوا دینا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’صرف چھترپتی شیواجی کا نظریہ ہی بھارت میں ایک ہندو راشٹرا قائم کر سکتا ہے جہاں ہندو صحیح معنوں میں محفوظ ہوں گے۔‘‘مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے تو ہندو کہاں جائیں گے؟ اس نے پوچھاواضح رہے کہ.اس کے 2 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں، اور وہ وشو ہندو پریشد (VHP) کی طرف سے منعقدہ پروگراموں میں باقاعدگی سے شامل ہوتی ہے ۔











