اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تبلیغی جماعت کے نادان دوست

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اظہارخیال:(مولانا) مدثر احمد قاسمی
تبلیغی جماعت ایک ایسی دینی تحریک ہے جس کی بنیاد اخلاص اور للہیت پر رکھی گئی تھی۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ دین کی بنیادی تعلیمات کو عام مسلمانوں تک پہنچایا جائے، انہیں نماز، اخلاق اور دینی مزاج سے قریب کیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس جماعت کے ذریعے دین سے جڑے اور اپنی زندگیوں کو سنوارا۔
لیکن افسوس! کچھ برسوں سے یہ جماعت اختلافات کا شکار ہو کر دو گروپوں میں بٹ گئی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ وقتاً فوقتاً ایسے تکلیف دہ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں سن کر دل دکھتا ہے۔ اختلافات تو کسی بھی جماعت یا ادارے میں ہو سکتے ہیں، لیکن اختلاف کی بنیاد پر ایک دوسرے کو دشمن بنا لینا عقل و دین دونوں کے خلاف ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ چاہے کوئی "شوری گروپ” سے تعلق رکھتا ہو یا "سعدی گروپ” سے، دونوں کا مقصد اصلاحی اور دینی ہونا چاہیے، نہ کہ اپنی جماعت کو بڑھانا اور دوسرے گروپ کو برا بھلا کہنا۔ لیکن افسوس کہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جو نہ صرف شرمناک ہیں بلکہ دین کے کام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ حال ہی میں ارریہ کے فاربس گنج میں شوری جماعت کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اسی کی ایک مثال ہے۔
انتہائی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ دین کے نام پر باہمی رشتوں میں بھی دراڑ ڈالی جارہی ہے۔ ایک جگہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ ایک امیر صاحب سعدی جماعت میں ہیں جبکہ ان کے داماد شوری جماعت سے وابستہ ہیں۔ محض اس اختلاف کی وجہ سے لین دین اور برتاؤ میں سختی اور بے رخی اختیار کی جارہی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا دین ہمیں یہ سکھاتا ہے؟یاد رکھیں! دین کا کوئی بھی شخص ٹھیکے دار نہیں ہے۔ دین نفرت، جھگڑے اور تشدد سے نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محبت اور حکمت کے ساتھ پھیلایا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تشدد پر اترنے والے اکثر وہی لوگ ہوتے ہیں جن کا دین سے تعلق سطحی ہوتا ہے اور جنہیں شریعت کی وسعت اور گہرائی کا علم نہیں ہوتا۔
یہ بڑا تعجب خیز ہے کہ ایک ایسی جماعت جس نے رواداری، نرمی اور دعوت کی تعلیم دی، اسی کے کچھ وابستگان سختی، تنگ نظری اور تشدد کا راستہ اختیار کر لیں۔ یہ رویہ جماعت کے مقصد اور اس کی تاریخ دونوں کے خلاف ہے۔
ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہاں بحث یہ نہیں ہے کہ کون سا گروپ صحیح ہے اور کون سا غلط۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم دین کے اصل مقصد کے لیے کوشاں ہیں یا پھر صرف اپنے گروپ کی برتری ثابت کرنے میں لگے ہیں؟ اگر ہم نے تبلیغ کے بجائے صرف گروہی دعوؤں پر وقت ضائع کیا تو نہ دنیا ہاتھ آئے گی نہ آخرت۔
اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سب لوگ اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اخلاص اور للہیت کے ساتھ اصل مقصد یعنی دین کی دعوت اور اصلاحِ امت کی طرف متوجہ ہوں۔ یہی قرآن و سنت کا پیغام ہے اور یہی تبلیغی جماعت کی اصل روح ہے

( یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

ٹیگ: articledeeni jamaatIgnorant friends،Tablighi Jamaat،groupism

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN