اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سوچئے منیش گپتاکی جگہ کوئی ریاض ہوتا تو……!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
سوچئے منیش گپتاکی جگہ کوئی ریاض ہوتا تو……!
221
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید

مان لیجئے گورکھپور ہوٹل والے واقعہ میں منیش گپتا کی اور اس کے دوستوں کی جگہ مثلاً ریاض اور اس کے دوست ہوتے، تفتیش کے نام پر وصولی کرنے گئی پولیس کے ہاتھوں ریاض کا قتل ہوجاتا تو میڈیا، پولیس اور انتظامیہ کا بیانیہ کیا ہوتا ۔ یہ اسٹوری جو اپنے اصلی رنگ میں دنیا کے سامنے آگئی اور اس کی بیوہ نے پورے کیس کو ہینڈل کرکے سرکار کو گھٹنوں پر لا دیا اور آج بھی میڈیا مشتبہ قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر سوال اٹھا رہاہے کیا یہی ماحول ہوتا۔ ایسے ہی پرائم ٹائم میں ڈبیٹ ہوتی،اکھلیش بھیا بے قرار ہو کر مفروضہ ریاض کی بیوہ کو تسلی دینے پہنچتے اور وزیر اعلیٰ اعلان کرتے کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مایاوتی ٹویٹ کرکے اظہار ہمدردی کرتیں ۔ بدقسمتی سے شاید ایسا نہیں کچھ نہ ہوتا بلکہ ( مفروضہ) ریاض کے اہل خانہ اور اس کے دوستوں کی مشکلیں کس دی جاتیں ، پھر ایک اور ہی اسٹوری پلانٹ ہوتی جو ذرائع کے حوالہ سے میڈیا میں شائع اور نشرہوتی ، حالانکہ منیش معاملہ میں بھی پولیس نے اپنا رنگ دکھایا۔ ایس ایس پی نے ان لوگوں کو مشتبہ بتایا، ان کی سرگرمیوں کی جانچ کرنے کو کہا اور اے ڈی جی لاء اینڈر آرڈر تو دوسری تھیوری لے آئے کہ منیش سے آئی ڈی مانگی تو وہ بھاگا اور بھگدڑ میں اسے چوٹ لگی ،مرگیا۔

ممکن ہے ان لوگوں کے مسلمان ہونے کی صورت میں پورا واقعہ دہشت گردی کےسلیپر سیل سے تعبیر کیا جاتا۔ تینوں مطلوبہ دہشت گرد ہوسکتے تھے ۔ جب آئی ڈی مانگی تو مزاحمت پراتر آئے اور ایک دہشت گرد اس دوران مارا گیا،جبکہ دیگر دو اس کے خطرناک ساتھی بتائے جاسکتے تھے جو سابقہ میں ہوئے دھماکوں میں مطلوب ہوتے۔ ان کی ٹریننگ پاکستان کیمپوں میں ہوئی بتائی جاتی۔ مشتبہ لٹریچر، گولہ بارود ، دو عدد ریوالور اور کچھ کارتوس کی بھی برآمد گی ہوتی۔ میڈیا اسے پولیس کی شاندار کارکردگی کہہ کر اس کی پیٹھ تھپتھپارہا ہوتا اور ریاض کی بیوہ خود کو ملزم سمجھ کر چھپی پھرتی یا میڈیا کے تیز وتند سوالوں کا جواب دینے پر مجبور ہوتی۔ دونوں دوستوں پر این ایس اے، یو اے پی اے نافذ کردیاجاتا اور عدالت سے طویل ریمانڈ لے کر ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی، ممکن ہے غیر ملکی فنڈنگ کا بھی الزام لگا دیا جاتا پھر کہیں سے کوئی آواز نہ اٹھتی ان کی کمیونٹی کان د با کر دل کی تیز ہوتی دھڑکنوں کو شمار کرتی، پھر کوئی تنظیم ان کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کرتی۔ اور وزیر اعلیٰ فرماتے کہ ہم ریاست میں ایسے کسی ریاض خاں کو سراٹھا نے نہیں دیں گے ،کچل دیں گے ۔یہ بیانیہ اکثریت کے ریڈیکل عناصر کی روح کو اندر تک سرشار کردیتا ۔ پھر نہ معاوضہ دینا پڑتا ،نہ بیوہ کو نوکری ، بلکہ اقلیتی فرقہ پر گالیاں اچھالنے کا موقع ملتا۔ بھلے ہی یہ مفروضہ پر قائم دیگر بیانیہ ہے ، لیکن ہوتا یہی ہے۔ جب بات کو منوانے کے پس پشت طاقت ہو تو وہ کمیونٹی پولٹری فارم کہلاتی ہے ۔ ہم سیاسی طور پر بے حیثیت بنا دئے گئے ہیں ۔ ہمیں سماجی طور پر حاشیہ پر پھینک دیا گیا ہے ، اس میں 95 سال کی محنت ہے ۔ سوچئے غلطی کہاں ہوئی ہے اور درست کیسے کی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

مارچ 11, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN