مرکزی حکومت نے اڈانی ہنڈنبرگ معاملے میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رکھنے پر زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر نہ ہو۔ اڈانی-ہنڈنبرگ تنازعہ پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تیشار مہتا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مستقبل میں سرمایہ کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہےسالیسٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ SEBI صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہے۔عدالت نے مرکز کو کمیٹی کے ارکان کے تعلق سے اپنا مشورہ سیل بند لفافے میں پیش کرنے کی اجازت دی۔