نئی دہلی :(ایجنسی)
ملک کی راجدھانی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو مبینہ طور پر گئو ہتیا کے الزام میں کچھ گئو رکشکوں نے بے رحمی سے مارا پیٹا۔ شدید زخمی شخص کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
امر اجالا کے مطابق دہلی کے چھاولہ علاقے میں گئو ہتیا کے الزام میں گئو رکشکوں نے ایک ادھیڑ عمر کے شخص کو بے رحمی سے پیٹ دیا، جس کے بعد علاج کے دوران اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چھاولہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔ اب تک 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔