نئی دہلی:انڈین نیشنل لیگ کے قومی کارگزار صدر اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر بصیر احمد خان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے پرینکا گاندھی وائناڈ لوک سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں بصیر احمد نے وائناڈ علاقہ کے ووٹروں سے پرینکا گاندھی کو بھاری ووٹوں سے منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے ہمیشہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ اس کے پیش نظر انہوں نے پرینکا گاندھی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا-’’ہمیں امید ہے کہ لوک سبھا میں پرینکا گاندھی کی موجودگی موجودہ حکومت کی آمریت کو روکنے میں مدد کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حکومت ہے جس میں انڈین نیشنل لیگ بھی شامل ہے