اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بےحس حکومت اور بے بس عوام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بےحس حکومت اور بے بس عوام
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاہنوازبدرقاسمی
کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں افراتفری، خوف وحراس اور مایوسی وناامیدی کاماحول ہے،ہر طرف خوف ودہشت کاایک ایسانظارہ بپاہےجس کے تصورسے رونگٹے کھڑے ہیں اور دل وجان مضطرب ہوکر رہ جاتے ہیں ،حکومت کی بے حسی اور عوام کی بے بسی بھی سب کے سامنے ہیں۔ایسے مشکل حالات میں ہمیں ہرگز خوف زدہ نہیں ہونا ہے بلکہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ حالات کامقابلہ کرناہے، یہ وقتی وبا اور مصیبت ہے جو واقعتا ہمارے لئے کسی مشکل آزمائش سے کم نہیں ہےاس وقت چاہے مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت دونوں اپنے ہاتھ کھڑے کرلئے ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں جو صورت حال ہیں وہ انتہائی تشویش ناک اور مایوس کن ہے۔اس منظرنامے کااظہار ضروری ہے کیوں کہ ابھی بھی ملک میں ایک بڑی آبادی ہے جو کورونا کو مذاق یا پھر عالمی سازش ثابت کرنے میں مصروف ہیں،ایسے لوگ غلط فہمی کے شکار ہیں یا پھر جان بوجھ کر شرارت کررہے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے ہماری نظر میں کورونا بیماری جس قدر خطرناک نہیں ہے اس سے زیادہ حکومت کی بے توجہی مایوس کن ہے ، حکومت کی غلط پالیسی،بھید بھاؤ،طبی سہولیات کی کمی اور بروقت آکسیجن و ہسپتالوں میں بیڈ نہ ملنا زیادہ خطرناک ہے جس پر فوری طورپر توجہ دینا ضروری ہے۔ یہ کورونا کی دوسری لہر ہے حکومت نے پہلی لہر میں جس ناقص کارکردگی اور پاگل پن کاثبوت دیا ہے یہ تاریخ کا سیاہ المیہ ہے آج کے موجودہ حالات کیلے ہماری حکومت براہ راست ذمہ دار ہے،وقت رہتے ہوئے کسی بھی طرح کی تیاری نہ کرنااپنے آپ میں موجودہ حکمرانوں کےلئے بدنماداغ ہے، روزانہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ مررہے ہیں لیکن کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،اس ملک میں عجیب و غریب خوف زدگی کاماحول ہے،حکومت اور انتظامیہ کے لوگوں کارویہ انتہائی قابل مذمت ہے جب ماسک نہ لگانے پر بھاری بھرکم جرمانہ ہے تو ہسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن نہ ملنے پر سرکاراور انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کیوں نہیں؟ ہماری عدالت کو اس بات پر نوٹس لیناچاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ صرف عوام نہیں بلکہ سرکار کی بہی ذمہ داری طے ہو اور ناکامی پر اس کے خلاف بہی کارروائی ہو-ہم اتنے خوف زدہ ہیں کہ اپنے ملک میں حق بات بولنے اور لکھنے کو بھی جرم سمجھنے لگے ہیں، ہم پوری ذمہ داری اور طاقت کے ساتھ برملا اظہارکرتے ہیں کہ ہزاورں اموات کیلے ہمارا سسٹم اور موجودہ سرکار ذمہ دار ہے ایسا محسوس ہونے لگاہے کہ ہم کسی غلام ملک کے ایسے شہری ہیں جہاں انسانوں کو انسان نہیں بلکہ جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جانے لگاہے،اس وقت سوشل میڈیا اور دیگر معتبر ذرائع سے جو خبریں آرہی ہیں اسے دیکھ کر یقین نہیں ہوتاہے کہ بھارت جیسے طاقتور ملک کی ایسی حالت ہے جس پر پوری دنیا ماتم منانے کو تیار ہیں۔ایسے مشکل حالات میں بھی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی اور اپنے آپ کو واہ واہی لوٹنے میں مصروف ہیں،حکومت کے رویے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت کاکام صرف الیکشن لڑنااور اب ویکسین بیچناہی رہ گیاہے،ہمارے وزیر اعظم نے خودکفیل بھارت کاخواب دیکھاکر پورے ملک کے عوام کو جس کنفیوژن میں ڈال دیاہے اس سے باہر نہ نکلنا ہم سب کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہوگیاہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں خاص طورپر میڈیکل ڈپارٹمنٹ اور ہمارے بعض حوصلہ مند نوجوان جو خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے کارنامے اور خدمت انسانی کے پاکیزہ جذبات سنہرے حرفوں سے لکھے جانے کے قابل ہیں ،پلازمہ دینے سے لیکر آکسیجن کی فراہمی اور کورونا سے مرنے والوں کی تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کیلے ملک کے بڑے شہروں سے لیکر جھوٹے شہروں تک جو لوگ ایسے نیک کام کررہے ہیں ان کاساتھ دینا اور ہرممکن مدد کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،ایسے محسن شخصیات کو دیکھ کر ایسا لگتاہے انسانیت ابھی زندہ ہے یہ وقتی حالات ہمیں پریشان تو کرسکتےہیں لیکن ہمارے حوصلوں کو نہیں توڑسکتے ،مجموعی اعتبار سے ہمارے نوجوانوں میں خدمت خلق کاجذبہ دن بدن بہتر ہورہاہے جو یقینا خوش آئندہے،ہماری کئی ملی جماعت اور علاقائی سطح کے فلاحی وسماجی ادارے بھی اس وقت جس حوصلہ مندی کے ساتھ کام کررہے ہیں وہ مثالی اور تاریخی کارنامہ ہے جسے ہمیں یاد رکھنا چاہئے اورکام کرنے والے ایسے اداروں کادل کھول کرمدد کرنی چائیے کیوں کہ ایسے حالات میں بھی ہم اگر مدد نہیں کرسکتے تویقین جاننے یہ مال و دولت اور ہماری زندگی کسی کام کے نہیں،انسان کاضمیر بھلے ہی کہنے کو مردہ ہوچکاہے لیکن ہمارے ملک میں انسانیت ابھی بھی زندہ ہے۔اس وقت بلاتقریق انسانیت کو بچانے کیلے ہم سب کو آگے آناچاہئے یہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور ہم سب کے دل کی آواز ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN