تحریر: پربھات پٹنائک
اعتدال پسند تبصرہ نگار مودی کے عروج کو صرف ہندوتوا کے عروج کے نتیجے میں دیکھتے ہیں۔ لیکن ، انہوں نے کبھی وضاحت نہیں کی کہ ہندوتوا کا ایسا اچانک عروج کیوں ہوا؟ اگر ہندوتوا کے اس عروج کو بابری مسجد کے انہدام کے ساتھ دیکھا جائے تو اس کی وضاحت ضروری ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کے بعد ہندوتوا کو اقتدار میں آنے میں دو دہائیاں کیوں لگیں۔ اسی طرح اس کی وضاحت کی بھی ضرورت ہوگی کہ بی جے پی اچانک سب سے امیر جماعت کیسے بن گئی ،جسے بھارت کے اخبارات اور رسائل اور الیکٹرانک میڈیا کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم ، اگر ہم طبقاتی عنصر کو وضاحت میں لائیں تو یہ پہیلی ایک حد تک حل ہو سکتی ہے۔
ہندوستان کے سیاسی منظر پر سب سے طاقتور عنصر کے طور پر ہندوتوا طاقتوں کے اچانک ابھرنے میں ، بڑے سرمایہ دار طبقے کے رویے میں تبدیلی نے اہم رول ادا کیا ہے، جو 1990 کی دہائی کے اوائل میں نہیں بلکہ اس صدی کے پہلے دہائی کےبعد ہی دیکھنے کوملا۔اور یہ وہ وقت تھا جب نو لبرل سرمایہ داری کا معاشی بحران اس مقام پر پہنچ گیا جہاں اسے اپنے حفاظتی اقدامات سے کنٹرول کرنا ناممکن ہو گیا۔ تبھی کارپوریٹ ہندوتوا اتحاد قائم ہوا جس نے بنیادی طور پر پورے منظر نامے کو بدل دیا۔
حقیقت میں اس عمل میں مودی کا کردار ایک مرکزیت حاصل کرلیتا ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کا کردار ہے جس نے ایک طرف کارپوریٹ کیپٹل اور دوسری طرف آر ایس ایس کے درمیان ربط قائم کیا اور کارپوریٹ ہندوتوا گٹھ جوڑ کو مضبوط کیا۔ شدید بحران کے وقت ، بڑے صنعتی طبقے عام طور پر فاشسٹ عناصر کے ساتھ اتحاد بناتی ہے تاکہ وہ اپنی پوزیشن کو مستحکم کرسکے اور اس کے اثر و رسوخ کا دفاع کرے ، جسے معاشی بحران کا خطرہ ہے۔ بھارت کی بڑے سرمایہ دار طبقے نے بالکل یہی راستہ اختیار کیا اور مودی کو کارپوریٹ ہندوتوا اتحاد قائم کرتے ہوئے ثالثی بنا دیا۔
1990 اور 2014 کے درمیان بڑے سرمایہ دار طبقے کے رویے میں یہ تبدیلی دو آنکھیں کھولنے والی پیش رفت سے واضح کی جا سکتی ہے۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں ، ٹاٹا گروپ کے اعلیٰ ایگزیکٹو ممبئی میں سیکولرازم کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، لیکن موجودہ صدی کے آغاز میں اسی ٹاٹا صنعتی سامراج کے سربراہ گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس میں مودی کے نام کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے منظور کر رہے تھے۔ گودھرا واقعہ کے بعد مسلمانوں کے قتل عام کی اجازت دینے کے ذمہ دار ہونے کے باوجود یہ منظوری دی جا رہی تھی۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ ٹاٹا سامراج کے اسی سربراہ نے بعد میں ناگپور کا دورہ کیا اور آر ایس ایس سپریمو کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
عام طور پر مودی کے تعلق سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ صرف اپنے درباری سرمایہ داروں کے مفادات کی خدمت کرتے ہیں۔ یقیناًیہ سچ ہے اور ایسے ہی تمام حالات میں یہی ہوتا ہے۔ بڑے سرمایہ دار طبقے اور فاشسٹ قوتوں کے درمیان اتحاد کی ایک خصوصیت بڑے سرمایہ دار طبقے کے درمیان نئے عناصر کا ظہور بھی ہے۔
1930 کی دہائی میں جرمنی اور جاپان، ددنوں ممالک میں ٹھیک یہی ہوا تھا ۔تاہم ، ان نئے عناصر کے نمایاں ہونے کا مطلب یہ نہیں لیا جانا چاہیے کہ اس صورت حال میں بڑے سرمایہ دار طبقے میں پرانے عناصر کو کنارے یا نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ فاشسٹ عناصر کی حکومت ، جو بڑے سرمایہ دار طبقے کی فعال حمایت اور مدد سے بنائی گئی ہے ، مجموعی طور پر بڑے سرمایہ دار طبقے کے مفادات کے لیے کام کرتی ہے ، حالانکہ یہ ان کے درمیان نئے عناصر پر اپنا خاص احسان جاری رکھے ہوئے ہے۔ مزدوروں کو کچلنے کے لیے نئے لیبر قوانین ، کارپوریٹ کیپٹل کے ذریعے زراعت کے دروازے کھولنے کے لیے بنائے گئے نئے زرعی قوانین وغیرہ اس سچائی کو ظاہر کرتے ہیں۔
لیکن مودی کے عروج کی زمین بنانے والا یہ پورا نظام ،اب اکھڑتا نظر آرہا ہے ،لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مودی حکومت اقتدار سے باہر ہونے والی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار میں رہنے کے لیے من مانی ، غیر آئینی ، تقسیم اور نفرت پھیلانے والے اقدامات کا سہارا لینا پڑے گا۔ اور اس کی وجہ یہ ہوگی کہ جس قسم کے نظام پر یہ استحکام قائم تھا اور جس نے اس عروج کو ایک خاص درجہ کا استحکام دیا وہ اب ٹوٹ رہا ہے۔
اس کے ہونے کی دو خود واضح وجوہات ہیں۔ یقیناًپہلی وجہ اس بڑی کسان تحریک ہے جو اس حکومت کے تین بدنام زرعی قوانین کے خلاف ابھری، جیسا کہ ہم نے پہلے دیکھا ہے ، یہ قوانین کارپوریٹ ہندوتوا اتحاد کے پروگرام کے مطابق ہیں اور اس لیے ان کے تعارف میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تاہم ، ان قوانین کے خلاف احتجاج کے پیمانے نے یقینی طور پر اس حکومت کو حیران کر دیا ہے۔ بی جے پی اپنے کمان میں خیانت کے تمام تیر آزمانے کے باوجود کسانوں کی مزاحمت کو توڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
یہ کارپوریٹ ہندوتوا گٹھ جوڑ کے لیے ایک دھچکا ہے۔ دوسری وجہ کچھ ہندوتوا عناصر کی جانب سے بعض کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف کھلی دشمنی ہے ، جو اس اتحاد کی پائیداری کی امید کے لیے بہت کم گنجائش چھوڑتی ہے۔
اس سے پہلے پیوش گوئل ، جو مودی حکومت کے ایک بہت ہی سینئر وزیر ہیں اور جنہوں نے کچھ عرصہ وزارت خزانہ بھی سنبھالی تھی ، نے ٹاٹا گھرانےپر تقریباً کھلے عام حملہ کیا تھا۔ اور پھر اب آر ایس ایس کےاہم میگزن ’ پنچ جنیہ‘ نے انفوسس پر زہر بھرا حملہ بول دیا ، کیونکہ اس کی طرف سے قائم کردہ انکم ٹیکس پورٹل کو کچھ مسائل کا سامنا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے انفوسس سے کہا تھا کہ وہ 15 ستمبر تک ان مسائل کو حل کریں۔ لیکن ، اس ڈیڈ لائن کے پورا ہونے سے پہلے ہی ، آر ایس ایس نے یہ حملہ شروع کر دیا۔ پنچ جنیہ نے انفوسس کو ’اینٹی نیشنل‘کے طور پر لیبل لگایا اور واضح الفاظ میں اسے بائیں بازو اور ٹکڑے ٹکڑے گروہ کے ساتھ کھڑا کیا! یقینا ً آر ایس ایس کے آقاؤں کے پاس بہت محدود الفاظ ہیں۔ پھر بھی ایسی کمپنی کے لیے جس نے عالمی شہرت حاصل کی ہو ، ایسی زبان کا استعمال بلاشبہ حد سے زیادہ ہے۔ بے شک بعد میں آر ایس ایس کے ایک ترجمان نے اپنی تنظیم کو حملے سے دور کرنے کی کوشش کی ، لیکن یہ کوشش کوئی اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس کے کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اس حملے کے ساتھ کھڑے تھے۔
لہٰذا ، کارپوریٹ ہندوتوا گٹھ جوڑ میں ایک دراڑ نظر آنے لگی ہے اور آنے والے مہینوں میں یہ دراڑ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوتوا عناصر جو معاشیات سے مکمل طور پر ناواقف ہیں ، ہر چیز کو اپنے کارپوریٹ دوست اور بریٹن ووڈس تنظیموں کی کہی ہو کر بات کو زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیتے ہیں ۔ اور اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ جو کچھ انہیں بتایا گیا وہ بالکل کام نہیں کر رہا ہے۔ تاہم ، وہ کچھ کارپوریٹ گھرانوں کے منحوس ارادوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ، ان کی ناکامی کے لیے ان کے کانوں میں اڑائے گئے اصولوں کے کھوکھلے پن کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔
مثال کے طور پر انہیں بتایا گیا ہے کہ اگر حکومت مالی لبرل ازم کے راستے پر چلتی رہی تو بھی معیشت بحال ہو گی ، بشرطیکہ کارپوریٹ سرمائے کو رعایت دی جائے۔ اگر ٹیکس رعایتوں اور کسان مخالف اور مزدور مخالف قوانین کے ذریعے سرمایہ داروں کے ‘جانوروں کے’ جذبات‘ یا فطری جذبات اکھٹے کئے جاتے ہیں تو ، سرمایہ کاری کا بہار آنا طے ہے۔ لیکن ، انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کو کتنی ہی رعایتیں دی جائیں ، اگر مجموعی طلب میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے تو سرمایہ کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا اور اگر کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تو معیشت کیسے بحال ہوگی؟ اور اگر حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ نہیں کرتی ہے ، چاہے اس کے لیے وسائل مالی خسارے کے ذریعے اکٹھے کیے جائیں یا سرمایہ داروں پر ٹیکس لگا کر مجموعی طلب میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مودی حکومت معاشی معاملات میں اپنے علم کے مطابق بہترین کوششیں کر رہی ہے ، پھر بھی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ اور ہندوتوا عناصر (ان کے چند پسندیدہ افراد کو چھوڑ کر) اس کے لیے ہندوستانی کارپوریٹ سیکٹر کی کجی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ وہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہر جگہ سرمایہ کاری کر رہا ہے (جہاں طلب بڑھ رہی ہے)۔ یعنی یہ ملک دشمن ہے! سرمایہ کا عام طرز عمل کیا ہے ، جو کہ اس کا معمول کا عمل ہے ، اسے ٹیڑھا پن بنا دیا گیا ہے۔
ہندوتوا اور کارپوریٹ کیپٹل کے درمیان یہ خلا اور زیادہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ کسی کے جھگڑے کی وجہ سے سرمایہ نہیں لگایا جاتا۔ اس کے برعکس ، اگر ایسا ہوتا ہے تو ، یہ اور زیادہ زور سے دیکھنا شروع کر دے گا کہ آیا دنیا میں کہیں اور سرمایہ کاری کے زیادہ منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ اور یہ جتنا اونچا ہوگا ، کارپوریٹ سرمایہ پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے ملک دشمن ہونے کی وجہ سے اتنا ہی زیادہ حملہ ہوگا۔ مختصرمیں یہ ہے کہ آگے آگے مبینہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی فہرست میں نئے نام شامل ہونے جا رہے ہیں۔
اس پورے واقعہ میں جو بات خاص طور پر قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ مودی نے بالواسطہ طور پر بھی ان حملوں کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ، نہ پیوش گوئل کے معاملے میں اور نہ ہی پنچ جنیہ کے معاملے میں۔ اس کا موازنہ جرمنی سے کریں ، جہاں فاشسٹ نے بڑے سرمایہ اور فاشسٹ عناصر کے مابین گٹھ جوڑ کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے ہی حامیوں میں خونی صفائی کوانجام دیا تھا۔ اس کارروائی کو ’ ’نائٹ آف لانگ نائس ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
پھر بھی یہاں یہاں پہلی شرط پوری نہیں کی جا رہی۔ ایک طرف گلوبلائزڈ کیپٹل ہے اور دوسری طرف ریاست ہے ، جو اب بھی ایک نیشن اسٹیٹ ہے۔ دونوں کے درمیان تضاد ریاستی اخراجات کے ذریعے معیشت کو بحال کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس اتحاد کی کامیابی کی پہلی شرط پوری نہیں ہو سکتی۔
لیکن تب حکومت کی جانب سے منیٹائزیشن کے ذریعے اٹھائے جانے والے فنانس سے جمع کئے جانے والے اخراجات کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا اس سے معیشت میں جان نہیں پڑے گی اور اس سے کیا کارپوریٹ ہندوتوا اتحاد میں خلا کو پُر نہیں کیاجاسکتا؟ لیکن ، یہ نہ صرف ایک چشم کشا اقدام ہے ، بلکہ یہ پوری اسکیم چار سال کی مدت میں کل 6 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اگر اسے حقیقت میں اتار بھی دیا جا تا تب بھی یہ جی ڈی پی میں سالانہ ایک فیصد سے کم سرمایہ کاری کا ہی معاملہ ہوگا ،اتنے سے اخراجات سے معیشت میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔
(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)