سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے علی الصباح ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ” ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ "ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔”مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں اور خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایران کے اندر تقریباً 20 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اس حملےمیں 100 سے زیادہ طیاروں اور ڈرون شامل تھے جنہوں نےمیزائلوں کی تیاری کی تنصیبات، دفاعی نظام اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔جبکہ ایرانی فضائی دفاع کا کہنا ہے کہ نقصان محدود تھا، جب کہ اس کے فضائی دفاع کے نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ادھر ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا
••یو اے ای نے بھی مذمت کی
ادھر متحدہ عرب امارات نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ پھیلے۔