نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے یورپی یونین ڈیلیگیشن کے سیاسی امور کے سربراہ برائے ہندH.E. مسٹر کلیس نائمن سے ملاقات کی وفد کی قیادت JIHکے صدر سید سعادت اللہ حسینی کر رہے تھے، وفد میں ان کے علاؤہ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر، ایس امین الحسن اور نیشنل سیکرٹری برائے خارجہ امور ڈاکٹر رضوان رفیقی شامل تھے نے سے ملاقات کی۔
ایک اور وفد جس میں جے آئی ایچ کے نائب صدور پروفیسر سلیم انجینئر، ملک معتصم خان اور معاونین شامل تھے، نئی دہلی میں جمہوریہ گیمبیا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور H.E مصطفیٰ جوارا، ہائی کمشنر، مسٹر ایبریما مبوب، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور جمہوریہ گیمبیا کے سفارت خانے کے کونسلرز اور سیکرٹریز سے ملاقات کی ۔
وفد نے یورپی یونین اور جمہوریہ گیمبیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مصائب کے خاتمے کے لیے فعال، ٹھوس اور بامعنی کردار ادا کریں۔ وفد نے معزز سفیروں کے ذریعے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کریں، فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کریں اور آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی وکالت کریں۔ اس سے قبل جماعت اسلامی ہند کے وفد نے اردن ک سفیر سے بھی ملاقات کی تھی ـ سورس:پریس ریلیز








