نئی دہلی:
دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کورونا کی نئی ہاٹ اسپاٹ بن گئی ہے۔ کچھ دن پہلے جہاں 24 متاثرہ افراد یہاں پائے گئے تھے ، 16 اپریل کو کیمپس میں کورونا کے 11 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر واپس لوٹ جائیں اور ہاسٹل خالی کردیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں معاملات کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ تشویشناک ہے۔ اس وائرس سے سب سے متاثرہ دارالحکومت دہلی ہے۔ مارچ 2020 سے یونیورسٹی کے کیمپس میں 322 سے زیادہ کورونا انفیکشن کے واقعات ہو چکے ہیں۔ فی الحال جے این یو میں 64 کووڈ- 19 مثبت معاملات ہیں، جن میں سے 11 نئے کیسز 16 اپریل کو رپورٹ ہوئے۔