اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بھی لبنانی دارالحکومت بیروت پر بمباری جاری رکھی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میڈیا سے متعلق ذمہ دار محمد عفیف کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔
بمباری کا یہ واقعہ بیروت کی ایک ایسی بستی میں آیا ہے جس کے پڑوس میں بے گھر ہو چکے لبنانیوں کے لیے پناہ گزین کیمپ بنایا گیا ہے۔ ان بے گھر لبنانیوں کا تعلق بیروت کے جنوبی مضافات کے بمباری کی زد میں پہلے آچکے علاقوں سے ہے۔ ابھی بمباری سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے.