جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور ایران نواز حزب اللہ گروپ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جنوبی لبنان میں کشیدگی کے جلو میں آج پیر کو العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حیفا پر مزید میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان سے حیفا کی طرف داغے جانے والے ایک میزائل کا سراغ لگایا جوآبادی سے دور علاقے میں گرا ہے جب کہ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے پہلے ہمارے نامہ نگار نے جنوبی لبنان کے علاقے مرکبا میں حزب اللہ کے ارکان اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی اطلاع دی تھی۔ ہمارے نمائندے نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ارکان نے لبنونہ اور خل التفاح سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوششوں کو بھی پسپا کیا۔ اس نے جھڑپوں کے بعد جاری کردہ ایک بیان دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں ’دشمن‘ فوجیوں کامقابلہ کیا ہے۔
ادھر حزب اللہ کے جنگجوؤں نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے علاقے میں ’دراندازی کے مرتکب‘ اسرائیلی فوجیوں پر ہلکے توپخانے سے فائرنگ کی۔
درایں اثنا ایسی کی کارروائیاں لبنانی سرحد کے ساتھ دوسرے علاقوں میں بھی کی جا رہی ہیں۔
حزب اللہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی انفنٹری فورس نے سرحدی گاؤں مرکبا کے قریب سے لبنانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی جسے تنظیم کے جنگجوؤں نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے لبونہ میں بھی دراندازی کی کوشش کرنے والے صہیونی دشمن فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اسی دوران اسرائیل کے حیفا کے قریب ایک مرکز پر ڈرون حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان میں اس کی کارروائی جاری رہی تو وہ مزید حملے کرے گا۔