اردو
हिन्दी
مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا محمود مدنی کا مشورہ مسلمان چاہے تو بی جے پی کو ووٹ دے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا محمود مدنی پولیس کارروائی کی مذمت
761
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (آر کے بیورو)

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے آج واضح الفاظ میں کہا کہا کہ اگر مسلمانوں کی سمجھ میں آ جاتا ہے تو وہ چاہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں میں بی جے پی کو ہرانے کے نعرے سے اتفاق نہیں رکھتا اور ہمیشہ اس نظریے کی مخالفت کی ہے ۔مولانا مدنی کے اس بیان کے بعد نیا تنازع ہوسکتا ہے ۔انہوں نے یہ بات آج تک کے خصوصی پروگرام میں کہی۔

واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوپی میں انتخابات 7 مرحلوں میں ہوں گے جبکہ نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔ریاست میں سیاسی نبض کا اندازہ لگانےکےلیے آج تک کی جانب سے منعقد بحث پنچایت اترپردیش میں ’’مسلم سماج کسے کرےگا ووٹ‘‘ کےسوال پر بے باکی سے مولانا محمودمدنی نے جواب دیا۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش کے جناح والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جناح کے خیال کو مسترد کر کے ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔ ہم لوگ بائے چانس نہیں بائے چوائس انڈین ہیں۔مولانا محمود مدنی نے دو ٹوک کہاکہ بھارت کو مسلمانوں نےاپنی پسند سے انتخاب کیا۔ جناح بھارت کے مسلمانوں کے پیر پر کلہاڑی مار کر گئے تھے، ایسے میں بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ جناح کو نہیںجوڑنا چاہئے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اکھلیش یادو ایک پارٹی کے لیڈر ہیں، انہیں جناح کی کچھ باتیں ضرور پسند آئی ہوں گی۔ ہمارا جناح سے کوئی تعلق نہیں۔ اسے مسلمانوں سے جوڑکر کیوں دیکھا جا رہا ہے؟ اکھلیش یادو نے کس توازن میں جناح کا ذکر کیا ہے، مجھے نہیں معلوم۔ انہوں نے سلیب سے باہر جاکر بات کی ہے،جو بے قوفی کی تھی۔ یہاں کچھ لوگ ہیں جو ناتھو رام گوڈسے صاحب کی بھی تعریف کرتےہیں ،حالانکہ، مولانامدنی نے کہاکہ ہم سب کےساتھ صاحب لفظ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ چیزیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ یہ ہر جگہ ہو رہی ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ تریپورہ کیس کی مثال دیتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ تریپورہ میں ایک جلوس نکالا گیا اور گالی دی گئی۔ اتنے دن گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی برادری کا کوئی فرد کسی کے خلاف یا کسی مذہب کے عظیم آدمی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہم نے تریپورہ کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کارروائی کی جائے گی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی مولانا توقیر رضا کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اسے ان سے نہ جوڑا جائے، کیونکہ انہوں نے کسی مذہب کے بڑے یا عظیم آدمی کو گالی نہیں دی۔ اس کے بعد بھی میں مولانا توقیر رضا کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔

تاہم مولانا محمود مدنی نے کہا کہ چند ہی لوگ ایسے ہیں جو ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔ ملک کے 80 فیصد لوگ بھائی چارے اور رواداری پر یقین رکھتے ہیں لیکن چند لوگ ایسے ہیں جو نفرت پھیلا رہے ہیں اور وہ لوگ ہی ایسے الفاظ کااستعمال کر رہے ہیں۔ نفرت انگیز تقریر معاملے پر مولانا مدنی نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر کے ساتھ نفرت انگیز جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نفرت پر مبنی جرائم کا مقابلہ کرنے کے ذمہ داروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اگر ہری دوار واقعہ پر کارروائی ہوجاتی تو مولانا توقیر رضا ہمت ہی نہیں کرسکتے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کو جہاں صحیح لگیں گے، وہیں جانا چاہئے۔ مسلمانوں کو کسی ایک پارٹی کوشکست کےلیے ووٹ نہیںکرنا چاہئے۔ ایک پارٹی کے ہر حال میں ہرائیں گے،یہ کہنا صحیح نہیں ہے۔ کوئی بھی ایک سوسائٹی کا پارٹی کےخلاف ہرانے کی نیت کرتی ہے تو یہ غلط قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسدالدین اویسی کے امیدوار کہیں اچھے ہیں توانہیں بھی ووٹ کرنا چاہئے۔ پاکستان کی سرزمین پر جاکر اویسی نےجو بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں ہے۔ ملک میں جس طرح سے نفرت پھیلائی جا رہی ہے، یہ دیش دروہ کا کام ہے۔ اگر اس پر ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے تو ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست کو مذہب سے الگ رکھنا چاہیے۔ سیاست کو ترقی اور سیاست کا مرکز رکھنا چاہیے۔ سیاست میں فیصلے بھی مذہب کو چھوڑ کر ہونے چاہئیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
Muslim Women Equal Rights News
خبریں

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

10 مارچ
Iran Oil Route Threat News
خبریں

"مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیں گے- ٹرمپ کو ایران کی جوابی دھمکی

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Iran Oil Route Threat News

"مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیں گے- ٹرمپ کو ایران کی جوابی دھمکی

Iran War Economic Impact News

ہندوستانی سرمایہ کاروں کے27 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے۔ ایران جنگ کا سائڈ افیکٹ

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026
Iran Oil Route Threat News

"مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیں گے- ٹرمپ کو ایران کی جوابی دھمکی

مارچ 10, 2026
Iran War Economic Impact News

ہندوستانی سرمایہ کاروں کے27 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے۔ ایران جنگ کا سائڈ افیکٹ

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN