نئی دہلی:
جمعیۃ علماء ہندکے قومی جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی کو این آر سی کے معروف میدانتا اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔ مولانا مدنی گزشتہ دنوں کورونا پازیٹو پائے گئے تھے جس کے بعد وہ ہوم کورونٹین ہوگئے تھے،مگر طبیعت میں مزید اضمحلال کی وجہ سے میدانتا میں داخل کرایا گیاتھا۔ افاقہ کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔