نئی دہلی : (ایجنسی)
جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ارکان عاملہ وارباب حل وعقد کی دہلی کے امیر شریعت کیلئے ایک اہم میٹنگ بڑی مسجد ترکمان دہلی میں منعقد ہوئی تھی جس میں امیر شریعت کیلئےاتفاق رائے سے مولانا محمد شمیم قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد جعفرآباد کے نام کی سفارش کی گئی تھی، جس کو امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی نے تحریری طور پر منظور کرتے ہوئے مولانا محمد شمیم قاسمی کو دہلی کیلئے امیر شریعت مقرر کردیا۔
اس کے بعد امیر شریعت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مفتی ذکاوت حسین قاسمی کو نائب امیر شریعت مقرر کیا جس کی توثیق حضرت امیرالہند نے کی، نیز امیر شریعت و نائب امیر شریعت کے ذریعہ ایک مجلس مشاورت بھی تشکیل دی گئی ہے جو دہلی کے مشہور علمائے کرام ومفتیان عظام پر مشتمل ہے۔ اس کی بھی توثیق امیرالہند نے کی ہے۔ مجلس مشاورت مندرجہ ذیل اسماء پر مشتمل ہے۔ مولانا محمد شمیم قاسمی امیر شریعت دہلی، مفتی ذکاوت حسین قاسمی نائب امیر شریعت دہلی، مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی، مولانا محمد عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی، مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃعلماء دہلی،مولانا اسلام الدین قاسمی ناظم اعلی جمعیۃعلماء دہلی، مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی، مفتی حسام الدین قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی، مفتی محمد طیب قاسمی مدرسہ امینیہ،مفتی عبدالوکیل قاسمی مدرسہ عبدالرب، مولانا ظفرالدین قاسمی مدرسہ عبدالرب، مفتی زبیر احمد قاسمی مدرسہ حسین بخش، مولانا محمد داؤد امینی مدرسہ باب العلوم، مولانا ڈاکٹر رضاءالدین شمس، ایڈووکیٹ ظہیرالدین بابر چوہان وغیرہ ۔