اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔