اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا وحید الدین خان:ایک مفکر، ایک مصنف

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
مولانا وحید الدین خان:ایک مفکر، ایک مصنف
404
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ـ مولانا بدر الحسن القاسمی

مولانا وحید الدین خان صاحب بھی اپنی زندگی کے ایام پورےکرکے اس دار فانی سے رخصت ہو گئےـ اناللہ وانا الیہ راجعون
وہ ایک اچھے قلم کار اورممتاز انشاپرداز تھےـ اپنی زندگی میں وہ کئی مراحل سے گزرےـ ایک زمانے میں وہ مولانا ابوالاعلی مودودی کی جماعت کے معتمد افراد میں شمار کیے جاتے تھے، مرکزی شوری کے رکن بھی تھے اور ان کے بعض مضامین جماعت کے نصاب کی کتا ’تعمیری ادب ‘ کا حصہ تھےـ پھر مودودی صاحب کے فکر سے اختلاف ہوا تو انہوں نے طویل خط وکتابت کی جس میں دو ’انا ‘ کا ٹکرا ؤ یہاں تک پہنچا کہ مودودی صاحب کو یقین ہوگیا کہ اب یہ قابو سے باہر جا چکے ہیں، اب ان کی فہمائش ممکن نہیں رہی اور ان کو یہ یقین ہوگیا کہ مودودی صاحب کے پاس میرے اشکال کا جواب نہیں ہےـ نتیجتاً 15سال کے بعد وہ جماعت سے علیحدہ ہوگئےـ پھر ان کی منزل ندوةالعلما کا ادارہ تحقیقات بھی بنا اور اس زمانے میں مولاناابو الحسن علی ندوی صاحب کی شخصیت کے بعض پہلو سے اپنے تاثرکا بھی اظہارفرمایاـ پھر جلدہی ان کی منزل مولانا اسعد مدنی کی جمعیت علماء بن گئی اور وہ ہفت روزہ ’الجمعیہ ‘کے ایڈیٹر بنائے گئے جبکہ روز نامہ الجمعیہ کے ایڈیٹر ناموراوربزرگ صحافی جناب عثمان فارقلیط صاحب تھے۔ـ
ہفت روزہ الجمعیہ وحید الدین خاں صاحب کی ادارت میں بیحد مقبول ہوا،اس کے پہلے صفحہ پر کسی واقعہ یا خبر سے ان کے نتیجہ اخذکرنے کا انداز نرالا تھا، اس کے پڑھنے کیلئے نوجوانوں میں خاص طور پر اشتیاق پایا جاتاتھا، اس سے ذوق عمل پیدا ہوتا اور ذوق کو جلا ملتی ـ وہ ریڈر ڈائجسٹ وغیرہ میں شائع شدہ بعض خبروں سے بہترین اور تعمیری نتائج مستنبط کرتے تھے اس نے خاص طور پر ہفت روزہ کو کافی مشہور و مقبول بنادیا تھاـ اور جمعیت سے قریب ہونے کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند میں بھی ان کی آمد ورفت کا دروازہ کھل گیاتھا،چنانچہ استاذ گرامی مولانا وحید الزماں کیرانوی صاحب کی معیت میں دارالعلوم کی دار الحدیث میں ان کی تقریریں بھی ہونے لگیں ۔ـ
انہوں نے مولانا کیرانوی صاحب سے انٹرویو بھی لیا تھاـ پھر جمعیت سے بھی الگ ہوکراپنی سابقہ ڈگر پر آگئےـ ان کی کتابوں میں ’علم جدید کا چیلنج‘بیحد مقبول ہوئی، جو ادارہ تحقیقات سے شائع ہوئی تھی اور اس کا عربی ترجمہ ’الاسلام یتحدی‘ بھی عرب دنیا میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا،جس میں ان کے لائق بیٹے ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کی کوششوں کو بھی دخل ہے جن کے لیبیا اور مصر کے علمی وثقافتی حلقوں سے تعلقات اچھے تھےـ۔
کرنل معمر القذافی کی ’ الکتاب الاخضر ‘کے اردو ترجمہ نے ان کو بڑی حد تک کسی کا ماتحت رہ کر یا کسی ادارہ سے وابستہ ہو کر کام کرنے کی ضرورت سے بے نیاز کردیاتھاـ۔ نظام الدین میں ان کی کوٹھی ہی ان کے آفس اور الرسالہ کے دفتر اور ان کی تصنیفات کے دارالنشر کیلئے کافی تھی۔ ـ
انہوں نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں، جن میں سیرت کی کتاب قرآن کریم کی عوامی اور دعوتی انداز کی مختصر تفسیر اور تجدید دین وغیرہ کے موضوعات شامل ہیں ۔ـ انہوں نے تبلیغی تحریک کے نام سے بھی ایک رسالہ لکھاہے اور تبلیغی جماعت کے بعض بزرگوں سے وہ ملتے بھی رہتے تھے۔ـ
جماعت اسلامی اور عصر حاضر کی دوسری اسلامی سیاسی تحریکوں اخوان وغیرہ کے سخت ناقد تھے۔
مودودی صاحب کی چار بنیادی اصطلاحوں پر تنقید میں ان کو سبقت حاصل ہے بعد میں دین کی تفہیم و تشریح کے عنوان سے جو کچھ لکھاگیا ہے، وہ ان کی کتاب پڑھنے کے بعد ہی لوگوں نے لکھا ہے۔
ان کی کتاب ’تعبیر کی غلطی ‘کے نام سے چھپی تھی ـ شروع میں مودودی صاحب کے ساتھ خط وکتابت کی تفصیل ہےـ۔
پچھلے سالوں میں ان کا رویہ مسلم مسائل میں بے حد سلبی ہوگیا تھا،ـ فسادات وغیرہ میں مسلمانوں ہی کو ذمہ دار ٹھہرانے کا رویہ انہوں نے اپنالیا تھا، اس لئے مسلم دشمنوں کے حلقہ میں ان کی پذیرائی بڑھ گئی تھی،جو کسی طرح ان کے شایان شان بات نہیں تھی،ـ ان کی تحریریں عام طور پر حشو و زوائد سے پاک اور اچھی نثر کا نمونہ ہواکرتی تھیں۔ ـ انہوں نے بہت سے نزاعی مسائل بھی چھیڑے ہیں،کسی زمانے میں ایک طویل مضمون تاریخ ندوہ سے شبلی کے اخراج کے عنوان سے لکھ دیا۔ـ
تفسیر کا نام ہی انہوں نے ایسا رکھا ہے جس کے طرف علمی نکات کے خوگر علما کی توجہ نہیں ہوسکتی۔ ـ
تجدید دین کا تخیل بھی مودودی صاحب کی طرح علما کی تنقید کی زد پر رہاہےـ۔
کوئی مستقل تحریک برپا کرنے میں تو وہ کامیاب نہیں رہے لیکن انہوں نے خود کو مودودی صاحب کی سطح کے قائد اور مولانا ابو الحسن علی ندوی کے درجہ کے داعی سے کم تر کبھی نہیں سمجھا،بلکہ اپنے آپ کو استثنائی قسم کا داعی مہدی اور مسیح کے طرز کا مصلح بناکر بھیجے جانے کا اشارتاً ذکر کرتے رہے۔ـ انہوں نے تحریری کام بہت کیا ہے اورفکری غلطیاں بھی بعض بڑی اور پہاڑ جیسی ہیں ـ۔ دلوں کا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہےـ ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت نصیب کرے اور دین کی غلط سمجھ سے لوگوں کو محفوظ رکھےـ آمین
خان صاحب سے اپنی بعض ملاقاتوں کا ذکر میں نے النخیل کے’احوال مطالعہ‘ نمبر میں کیا تھا ان کی تفصیل وہاں دیکھی جاسکتی ہے۔ـ
ان کی گفتگو کا انداز عموماً فلسفیانہ، باتیں بیشتر ناقدانہ اورتحریریں خوبصورت ہی نہیں بڑی حد تک ساحرانہ ہوتی تھیں۔ ـ مولانا وحید الدین خاں نے طویل عمر پائی 1925 میں پیدا ہوئے2021میں وفات پائی اور ہوش سنبھالنے کے بعد سے وفات تک برابر لکھتے ہی رہے۔ـ
ان کی لکھی ہوئی کتابوں اور تحریروں کو الگ الگ خانوں میں تقسیم کرلینا چاہیے :
1 ’علم جدید کا چیلنج‘جسے بعد میں ’مذہب اور جدید سائنس‘ کے نام سے شائع کیا گیا اور اس کا عربی ترجمہ ’الاسلام یتحدی‘ کے نام سے متعارف ہے وہ مفید ہے اور اسی سلسلہ کی بعض دوسری تحریریں بھی جن میں استدلال کا نیا انداز اختیارکیا گیا ہے۔ـ
2 وہ کتابیں جو انہوں نے مہدی مسیح دجال اور بعض دیگر علامات قیامت کے بارے میں لکھی ہیں، بعض نصوص کا انکار کیا اور بعض کی ایسی تاویل کی ہے جو شرعی اصولوں کے قطعی خلاف ہے ۔ـ
اسی طرح وہ تحریریں جو غلام احمد قادیانی جیسے کذاب اور دیگر مدعیان نبوت کے بارے میں لکھی ہیں وہ انتہائی گمراہ کن ہیں ان سے مکمل اجتناب کرنا چاہئے۔ـ
3 وہ تحریریں جن میں اسلام کی تعلیمات کے بعض حصوں کو ناقابل عمل اور عیسائیت کی بعض تعلیمات کو ان پر ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے،وہ بھی دیوانے کی بڑ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی ’ان الدین عند اللہ الاسلام ‘
4جہاد کے الغا اور ہر حال میں دشمنوں کے ظلم کو برداشت کرنے کی تلقین فلسطینیوں کو اپنے حق سے یہودیوں کے حق میں دست بردار ہونے کے بارے میں یہی کہا جاسکتا کہ اس کااسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہےـ ان کی رائےہے:
ومن یھن یسھل الھوان علیه
وما لجرح بميت ايلا م
اب وه اس دنيا ميں نہیں رہےـ دعا ہے کہ رب کائنات ان کی لغزشوں کو معاف کر ے اور جو اچھے کام انہوں نے کئے ہیں ان کو قبولیت سے نوازے اور امت مسلمہ کو فکرو عقیدہ کی گمراہیوں سے محفوظ رکھےـ۔
مرنے والے کے محاسن علمی اوصاف یااخلاقی خو بیوں کےذکر کرنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسے لو گ جن کی غلطیاں متعدی ہوں اور لوگوں کی طرف سے مبالغہ آمیز تحریریں آرہی ہوں اور ان کے بارے میں سکوت سے دین کے نقصان کا اندیشہ ہو وہاں غلطیوں سے لوگوں کو آگاہ بھی نہ کیا جائےـ پھر توعلم الجرح والتعدیل کی اساس ہی منہدم ہو جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN