نئی دہلی:جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی عاملہ کی میٹنگ مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسکا آغازقاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن مجید اورمفتی محمد قاسم قاسمی کے نعتیہ کلام سے ہوا مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء دہلی نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی میٹنگ میں بطور خاص ملک وملت کےموجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس طرح سے فرقہ پرستوں کی طرف سے مسلسل مسلمانوں کو تشدد وتعصب کا شکار بنایا جارہا ہے اور حکومت وانتظامیہ کی طرف سے بجائے انصاف کے جانبداری سے کام لیا جارہا ہے بلکہ فرقہ پرستوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے یہ بات جہاں پر ملک کے جمہوری دستور کے خلاف ہے وہیں پر ملک کےمفاد میں نہیں ہے انہیں تمام باتوں کو لیکر جمعیۃ علماءہند کے زیر اہتمام 3/نومبر 2024 کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں تحفظ آئین ہند کنوینش کا انعقاد کیاجارہا ہے جسکو کامیاب بنانے کے لیے دہلی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئیں اور لائحۂ عمل تیار کیا گیا۔نیز معاشرہ میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور برائیوں پر فکرمندی کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں اصلاح معاشرہ شعبہ کومزید فعّال بنانے کے لئے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قاری اسرارالحق قاسمی کنوینر اورمفتی کفیل الرحمن قاسمی۔مفتی گلزارقاسمی۔مولانا محمد راشد قاسمی۔مفتی نظام الدین قاسمی۔مولانا حسرت مظاہری۔مولانامحمد اخلاق قاسمی۔مولانا محمد سلیم قاسمی۔حافظ محمد رئیس۔بطور ممبر نامزد کئے گئے میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا محمد عمر قاسمی نائب صدر ۔قاری دلشاد احمد قمر مظاہری نائب صدر۔مفتی نظام الدین قاسمی نائب صدر۔مفتی اسرار الحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبداللہ قاسمی ناظم۔مفتی کفیل الرحمن قاسمی ناظم۔مولانا انتظار حسین مظاہری مولانا جمیل احمد قاسمی۔محمد ایوب۔قاری عبدالرزاق۔مولانا محمد راشد۔مولانا محمد شوکت۔مفتی توحید عالم قاسمی۔مولانا ممتاز احمد قاسمی۔حافظ محمد یامین۔الحاج سلیم رحمانی ۔قاری فضل الرحمن۔ڈاکٹر رضاؤالدین شمس وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ـسورس:(پریس ریلیز)