علی خامنہ ای کی موت کے بعد ہر طرف طوفان سا آگیا ہے ، ایران میں دسیوں لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی ،کوابہ کارروائی میں دس افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ، ادھر اسرائیل نے تہران اور و دیگر شہروں میں بھیانک بمباری کی جس کے دوران متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں
اسی دوران اسللامی پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے جواب میں جوابی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق 27 امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر ہاکریا (HaKirya) اور اسی شہر میں قائم ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی 11دھماکے سنے گئے ہیں۔ایرانی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مزید سخت اور مختلف نوعیت کے انتقامی اقدامات کیے جائیں گے اور جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سرخ لکیر عبور کرنے کی قیمت چکانا ہوگی:ایرانی اسپیکر:ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے سرخ لکیر عبور کی ہے، اس کی قیمت چکانا ہوگی، شہید خامنہ ای کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے
وہیں کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس نےشدید شیلنگ کی گئ
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی حکومت سے متعلق اہداف کو ’تہران کے قلب‘ میں نشانہ بنایا ہے۔فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ’فوجی انٹیلیجنس کی رہنمائی‘ میں حملوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہےتہران کے مختلف علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔تہران سے موصول ہونے والی مختلف اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔بزر گ شہریوں نے تہران کے مختلف علاقوں سے متعدد رپورٹس بھیجی ہیں کہ انھوں نے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور آزادی سکوائر اور میلاد ٹاور کے قریب ہونے والے ان دھماکوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ہیں جن سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ی








