جموں کشمیر کے ایک چھوٹے سے گاوں کی بچی نے اپنے سرکاری اسکول کا ویڈیو بنا کر وزیراعظم مودی سے اس اس کول کی مرمت کرانے کی اپیل کی ہے۔ بچی کی اپیل کرنے کا طریقہ اتنا معصوم ہے کہ اسے دیکھ کر آپ بھی بچی کے فین بن جائیں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس بچی کی تعریف کررہے ہیں۔معصومانہ انداز میں سیرت نے بڑی بلڈنگ کے اندر کا گندہ فرش دکھاکر ویڈیو میں کہا، ہمیں اسی پر بٹھاکر پڑھاتے ہیں۔ویڈیو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار گاؤں کی بچی سیرت ناز کا ہے۔ سیرت نے اپنے گاؤں کے سرکاری اسکول کی ویڈیو بنائی ہے۔ 2 منٹ 19 سیکنڈ کے ویڈیو میں انہوں نے پہلے پی ایم نریندر مودی کا نام لیا اور ان کی خیریت پوچھی۔ پھر اپنا نام بتایا اور اپنے اسکول کی خراب حالت کی شکایت کرنے کے بعد اسے ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔