اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

محمد شامی نہیں، انہیں غدار کہنے والے غدار ہیں !

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
محمد شامی نہیں، انہیں غدار کہنے والے غدار ہیں !
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ـ شکیل رشید

پاکستان کے خلاف ،ورلڈ کپ ٹی -ٹوینٹی کے مقابلے میں ،ہندوستان کی ہار کے بعد ، فرقہ پرستی کے غلیظ چہرے نے پھر سر اٹھایا ہے ،اور ہمیشہ کی طرح ،ہار کا سارا ٹھیکرا ایک مسلمان کھلاڑی محمد شامی کے سر پھوڑ دیا ہے ۔ملک کو کئی کرکٹ مقابلےجتانے والے محمد شامی اب غدار کہے جا رہے ہیں ،الزام لگ رہا ہے کہ انہوں نے پیسہ لے کر خراب گیند بازی کی ہے ،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چونکہ وہ مسلمان ہیں اس لیے پاکستان کو جتانے میں انہوں نے مدد دی ہے۔ یہ تو اچھا ہوا کہ پاکستان کے خلا ف کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم میں یہ واحد مسلم کھلاڑی تھے ،اگر ایک دو مسلم کھلاڑی اور ہوتے تو یہ کہا جاتا کہ میاں بھائیوں نے مل کر ہندوستان کو ہروا دیا ،یہ مسلمان غدار ہوتے ہی ہیں ۔

اس مقابلے پر نظر رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ ہندوستان کی ہار کا ایک بڑا سبب اس کی خراب بلے بازی اور پاکستانی گیند بازوں کی شاندار گیند بازی تھی ۔ سوائے کپتان وراٹ کوہلی کے کسی بھی ہندوستانی بلے باز نے صبر و ضبط کے ساتھ بلے بازی نہیں کی۔ روہت شرما کو کیا کوئی ناتجربہ کار بلے باز کہہ سکتا ہے ! لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ روہت شرما کی بلے بازی کیوں سوالوں کے گھیرے میں نہیں آئی؟ کیوں یہ سوال نہیں اٹھا کہ کے ایل راہل نے صرف تین رن کیوں بنائے ؟رشبھ پنت 37رن بنا کراچھا کھیل رہے تھے ،اچانک ایک غیر ذمہ داری سے کیوں اپنا وکٹ پھینک آئے ؟ کیوں یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ یہ کھلاڑی، پاکستانی کرکٹ ٹیم یا سٹہ گینگ کے ہاتھوں بک گئے تھے؟

یہ سوال سنگھیوں ، زعفرانیوں اور بھا جپائیوں سے ہے ۔ہم تو نہ محمد شامی کو بکا ہوا سمجھتے ہیں ،نہ ہی کسی اور کھلاڑی کو ،یہ کھیل ہے اس میں کبھی ہار ہوتی ہے اور کبھی جیت ۔اگر اتوار کے کھیل میں محمد شامی کی گیند بازی کا تجزیہ کیا جائے تو یہ تصویر سامنے آتی ہے: پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو جیتنے کے لیے 152 رن بنا نا تھے ،محمد شامی نے اپنے تین اوورپانچ گیندوں میں43 رن دیے ، اگر152 میں سے 43 رن نکال دیے جائیں تو109 رن بچتے ہیں، یہ رن محمد شامی کے اووروں میں نہیں بنے ،بلکہ دوسرے جو چار گیند باز تھے انہوں نے دیے ،لہٰذا اگر یہ کہا جائے کہ صرف محمد شامی ہی نہیں، سارے کے سارے گیند باز،کیا بمرا، کیا بھونیشور کمار اور ورون چکرورتی و رویندر جڈیجہ ، پاکستانی بلے بازوں ،بابر اعظم اور محمد رضوان پر قابو پانے میں ناکا م تھے تو زیادہ درست ہوگا ۔اگر پاکستانی گیند بازوں، بالخصوص شاہین آفریدی ،کی گیند بازی سے سارے ہندوستانی گیند بازوں کے کھیل کا موازنہ کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ سب ہی ہندوستانی گیند باز پاکستانی بلے بازوں کے سامنے بے بس ہو گئے تھے، ایسا کھیل میں ہوتا ہے ،اور ایک گیند باز بھی شاہین آفریدی کی طرح گیند بازی نہیں کرسکا ،نتیجتاًپاکستان کا ایک وکٹ بھی نہیں گرا ،اگر پہلے چند اووروں میں بابر اعظم یا محمد رضوان میں سے کوئی ایک بھی آؤٹ ہوجاتا تو پاکستان کے لیے جیتنا مشکل بن جاتا ۔

گیند باز وں کی ناکامی ہندوستان کی ہار کا سبب بنی ،لیکن کیا کیا جائے کہ کھیل کی دنیا کو بھی نفرت کے سوداگروں نے اس قدر آلودہ کر دیا ہے ،اور فرقہ پرستوں کی آنکھوں پر اس قدر دبیز پٹی باندھ دی ہے کہ نہ ہی وہ صحیح ڈھنگ سے سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی صاف صاف دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، بار بار ایسا ہوا ہے اور شاید ہوتا رہے، لہٰذامسلم کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ایسے بے تکے الزامات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے اڑا دیں ،دنیا جو کہے کہتی رہے نہ ہندوستانی مسلمان غدار ہیں نہ ہندوستان کے مسلم کھلا ڑی غدار ہیں ،جو غدار ہیں ان کے چہرے خوب واضح ہیں،بلکہ سچ یہ ہے کہ محمد شامی کو غدار کہنے والے غدار ہیں ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور سیاست دانوں اور عام لوگوں نے محمد شامی کے حق میںکو آواز اٹھائی ہےوہ سنگھیوں کے منھ پر زناٹے دار تھپڑ ہے ،یقیناً وہ تلملا رہے ہوں گے ،اور ہمیشہ تلملائیں گے ۔

(بشکریہ: اردو نیوز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN