نئی دہلی:آر کے بیورو
مائنارٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے 2024 کے 100 بااثر ہندوستانی مسلمانوں کی اپنی انتہائی منتخب فہرست جاری کی ہے۔اور اس میں غیر جانبداری کے ساتھ ہمہ جہتی خدمات کا جائزہ لے کر ہی پینل نے انتخاب کیا ہے جس پر مسلم مرد کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے یہ پہل بیت قابل قدر ہے اہم بات یہ ہے کہ تمام باحیات شخصیتات ہیں یہ پیشکش مختلف شعبوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی نمایاں خدمات ہر روشنی ڈالتی ہے، جو قومی سطح پر ان کی قیادت اور سماجی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد جیسا کہ ابتدائیہ میں تذکرہ کیا گیا ہے مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کا مقابلہ کرنا ہے جو اکثر کارپوریٹ فنڈ سے چلنے والے میڈیا کے ذریعہ سیاسی ایجنڈوں کی پبلسٹی کرتے ہیں۔ اس فہرست کو ترتیب دے کر، مسلم مرر نے ایک مثبت بیانیہ پیش کیا ہے، جو ملک کی ترقی اور معاشرے میں ہندوستانی مسلمانوں کی متحرک اور متنوع شراکت کو دنیا کے سامنے لاتا ہے۔
انتخاب کا عمل بلاشبہ جامعیت اور تنوع کا مظہر ہے، جو کشمیر سے کنیا کماری اور آسام سے گجرات تک کامیابی حاصل کرنے والوں کی نمائندگی کررہا ہے۔ یہ فہرست سیاست، مذہب، ایکٹوسٹ، ادب، کاروباری، تعلیمی، کھیل اور تفریح سمیت کئی شعبوں پر محیط ہے۔ سیکٹوں کا ماضی قریب میں بہت اہم رول ہے مسلم مرد کے ایڈیٹر نے اس پر خاص توجہ دی ہے کہ مسلمان اس میدان میں بھی پیچے نہیں اور ہر کمیونٹی کی فلاح کے لئے کمربستہ ہیں ـ بہرحال اس میں مسلم کمیونٹی کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرنے کی کوشش ہے تمام فرقوں کے افراد خواہ بریلوی ہوں یا دیوبندی اہل حدیث ہوں یا شیعہ، بوہرہ ہوں یا دیگر -سب طرح کی ممتاز ہستیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انگریزی نیوز پورٹل muslim mirror’کی یہ خصوصی پیشکش قابل مطالعہ ہے یہ قیمتی ،یادگار دستاویز مسلم سماج کی ممتاز شخصیات کی سماجی ،ملی اور قومی تعمیر کی جدوجہد اور کلیدی رول کو نمایاں کرتی ہے کہ مسلمان صرف لینے والا نہیں بلکہ دینے والا بھی ہے اگر یہ ڈیجیٹل مواد پرنٹ کی شکل میں اجائے تو اسے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی ،امید ہے مسلم مرد کے انتظامیہ کی اس پر ضرور نظر ہوگی