میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہروں پر فوجی طاقت کے استعمال سے 16مظاہرین ہلاک جبکہ کم ازکم 10مظاہرین زخمی ہوگئے۔
میانمارمیں آج مسلح افواج کا دن منایاجارہاہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے اب تک 300سےزائد معصوم شہریوں کو مار کر فوج آرمڈفورسز ڈے منارہی ہے۔
گزشتہ روز میانمارکےسرکاری ٹی وی پر مظاہرین کیلئے انتباہ جاری کیاگیا جس میں کہا گیا کہ مظاہرین کو گذشتہ اموات سے سبق لینا چاہیئے انہیں سر اور کمر میں گولی ماری جاسکتی ہے۔