چنڈی گڑھ:
تینوں زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کے کسانوں میں ناراضگی ہے۔ وہیں پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی لیڈران اور عوامی نمائندوں کو لوگوں کے سخت غم و غصہ کا سامنا ہے۔ ہفتہ کے روز بی جے پی کے ممبر اسمبلی ارون نارنگ پنجاب کے شہر ابوہار میں مشتعل کسانوں کے غصے کا شکار بن گئے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ تینوں زرعی قوانین سے ناراض لوگوں نے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ارون نارنگ پر حملہ بول دیا ۔ اس حملہ میں ارون نارنگ کے کپڑے پوری طرح سے پھٹ گئے۔ حالانکہ کسی طرح پولیس نے انہیں مشتعل بھیڑ سے بچایا