دیسپور: آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما کے مسلمانوں کے خلاف ؛میٹھے بول؛کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روزانہوں نے کہا کہ آسام حکومت کی ترجیح شادی کے رجسٹریشن بل پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور اس کا اگلا قدم تعدد ازدواج پر پابندی لگانا ہے۔سرما نے کہا "آسام حکومت پورے یو سی سی پر قدم نہیں اٹھارہی ہے، ہم مسلم رجسٹریشن بل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جسے ہم نے لازمی بنایا، اب نکاح اور طلاق کا رجسٹریشن’قاضی’ کے بجائے سب رجسٹرار کریں گے۔ ہمارا اگلا قدم تعدد ازدواج پر پابندی لگانا ہے جو کسی بھی وقت آئے گا ہم صرف اتراکھنڈ یو سی سی پر سر دست عدالتی تبصرے کا انتظار کر رہے ہیں کہ اس کا فیصلہ کیا آتاہے
سی ایم ہمنتا بسوا سرما نے زور دے کر کہا کہ آسام حکومت کا "لائن آف ایکشن” مختلف ہے اور وہ دوسرے مسائل کو دیکھ رہی ہے۔
سرما نے کہا "ہم ایک جامع UCC لانے کے خواہاں نہیں ہیں کیونکہ ہماری لائن آف ایکشن مختلف ہے۔ ہم کم عمری کی شادی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ہم خواتین کے استحصال کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ہمارا موقف بالکل مختلف ہے۔‘‘۔سرما نے کہا کہ آسام حکومت کے پاس چار سے پانچ ایجنڈے ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے۔”ہماری اگلی کارروائی تعدد ازدواج پر پابندی ہوگی۔ ہم بین المذاہب شادیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اگلے اپریل تک چار اور پانچ ایجنڈے ہیں۔ سرما نے کہا۔
قبل ازیں آسام کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مرکز نے UIDAI کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرے جنہوں نے فروری 2019 سے اگست 2024 کے درمیان اپنا بائیو میٹرکس دیا تھا بسوا سرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، UIDAI کو ہدایت دینے کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کیا، جس سے 935682 لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنایا گیا۔
مرکز نے آسام میں 935682 لوگوں کو آدھار کارڈ کی تقسیم روک دی۔ انہوں نے فروری 2019 اور اگست 2024 کے درمیان بائیو میٹرک دیا۔ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کا NRC سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سرمہ نے کہا۔سرما نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پچھلے دو سالوں سے کام کر رہی ہے۔سی ایم نے مزید کہا”ہم نے اس معاملے کو دیکھنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی بنائی اور مختلف تنظیموں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے گزشتہ 2 سالوں سے حکومت ہند کے ساتھ اس پر بات چیت کی۔ 29/7/2024 کو ریاستی حکومت نے مرکز سے ان لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کی درخواست کی۔ 27/8/2024 کو مرکز نے UIDAI کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرے۔(پی ٹی آئی ان پٹ کے ساتھ)