نی دہلی (ایجنسی )یو پی اے کے دور حکومت میں بھارت آنے والے پاکستانی سینئیر صحافی نصرت مرزا نے سنسنی خیز دعویٰ کیا کہ ایک بار وہ بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری کی دعوت پر بھارت گیے تھے اور اس دوران وہاں سے حاصل معلومات آی ایس آئ کو شییرکیں ۔ ایک یوٹیوبر شکیل چودھری کو دیے گئے انٹرویو میں نصرت مرزا نے یہ دعویٰ کیا ۔ہندی لاییو ہندستان میں انکت جھا کی رپورٹ کی مطابق مذکورہ جرنلسٹ نے 2005 سے 2011 کے درمیان کئی بار بھارت کا دورہ کیا ۔ مرزا نےاپنے انٹرویو میں 2010 کے دورے کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی پر ایک سیمینار میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے تھے۔ انہیں اس وقت کے نائب صدر حامد انصاری نے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آخری بار وہ 2011 میں ہندوستان گئے تھے اور پھر ملی گزٹ کے پبلشر ظفر الاسلام خان سے ملے تھے۔
مرزا نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ انہیں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف سہولیات بھی دی گئیں۔ عام طور پر ایک پاکستانی بھارت کے تین شہروں میں جا سکتا ہے لیکن جب اس نے ویزا کے لیے درخواست دی تو اسے پانچ شہروں میں جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری ہوا کرتے تھے۔واضح رہے ابھی اس دعوے پر کوی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے