لکھنؤ:
کووڈ-19 کے زیر اثر پنچایت انتخابات کے دوران احتیاط برتنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ ان کے مطابق انتخابی ٹریننگ میں شامل ہونے والے ملازمین اور پولنگ پارٹیوں کو روانگی سے قبل ہر ایک سمت میں تھرمل اسکریننگ کروانا لازمی ہوگا۔ نامزدگی کیلئے صرف انہی امیدواروں کواندر جانے دیاجائے گا جو ماسک پہنے ہوں گے ۔
کورونا کی دوسری لہر کے بعد اترپردیش میں یہ پہلا الیکشن ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی حصہ داری ہونی ہے۔وہیں کورونا کا اثر بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے احتیاطی تدابیر کے لئے تفصیلی ہدایات جاری کیں ہیں۔ اس کے مطابق ضلع سطح پر چیف میڈیکل آفیسر یا اس کے نامزد ہیلتھ آفیسر کو نوڈل آفیسر بنایا جائے گا۔ بلاک سطح پر کمیونٹی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں میڈیکل آفیسر انچارج یا ان کے نامزد ڈاکٹروں کو نوڈل آفیسر بنایا جائے گا۔ نوڈل افسران کووڈ-19 سے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ٹریننگ میں شامل پولنگ پارٹیوں کی روانگی کے وقت تھرمل اسکینر سے جانچ کی جائے گی۔
آر او کے کمرے کے باہر رکھنا ہوگا صابن، پانی اور سینیٹائزر
نامزدگی کے عمل کے آغاز پر صابن ، پانی کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر کاانتظام ریٹرننگ افسر کے کمرے کے باہر رکھنا ہوگا۔ نامزدگی کے لئے آنے والے امیدواروں کو ان کا استعمال کرنا ہوگا۔ اسے استعمال کرانے کیلئے الگ سے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ نامزدگی کے لیے آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ کوئی بھی شخص کو ماسک کے بغیر آر او کے کمرے میں انٹری نہیں ملے سکے گی۔ ہر ایک امیدوار اور ان کے ساتھ آنے والوں کے لیے باہر سماجی دوری کے ساتھ بیٹھنے کاانتظام ہوگا۔
گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی
تمام امیدوار جماعتوں و گروپوں کو عوامی جلسے ،نکڑ سبھا کے انعقاد کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے کووڈ19- رہنما اصول پر عمل کرنا ہوگا۔ آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت اس پر عمل نہ کرنے والوں کے
خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح پولنگ کے دن پولنگ مراکز پر پولنگ پارٹی کے ممبر ،پولنگ ایجنٹ کے بیٹھنے کاانتظام سماجی دوری کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔
پولنگ بوتھ میں داخل ہونے والے شخص کو ماسک پہننا پڑے گا۔ ماسک کو تب ہی ہٹانا ہو گا جب رائے دہندگان کی شناخت کا شبہ ہو۔ ہر ووٹر کو سینیٹائزر کے بعد ہی بوتھ میں داخلہ دیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشنوں میں تھرمل اسکینر لگائے جائیں گے۔
ایک سینٹر میں کم از کم 6 بوتھ بنانے کی ہدایت
پنچایت انتخابات کے لئے کمیشن کی تیاریاں تیز ہوگئیں۔ زیادہ سے زیادہ 6 بوتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پریشانیاں نہ ہوں۔ اسی مناسبت سے تیاریوں کو شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق کم از کم 400 ووٹرز کے لئے ایک بوتھ قائم کیا جائے گا۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ 800 ووٹرز شامل کئے جاسکتے ہیں۔پولنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ 6 بوتھ بنانےکی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پر امن اور آزادانہ طور پر حق رائے دہی کااستعمال ہوسکے۔ ان سے زیادہ بوتھوں پر پابندی عائد ہے۔