کولکاتا:
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں فرفرہ شریف کے پیرزادہ اور انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ عباس صدیقی بھی خوب موضوع بحث ہیں ۔ انھوں نے انڈین سیکولر پارٹی بنا کر کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔ پہلے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عباس صدیقی بنگال میں اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد کریں، لیکن دونوں نے الگ راستہ اختیار کر لیا۔ اب عباس صدیقی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ مغربی بنگال کے بعد اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں بھی قسمت آزمائیں گے۔ یہ اعلان کافی اہم ہے کیونکہ اتر پردیش میں بی جے پی، کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی جیسی بڑی پارٹیوں کے علاوہ کئی چھوٹی پارٹیاں بھی میدان میں ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اسدالدین اویسی نے بھی اتر پردیش الیکشن میں قسمت آزمائی کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔