نئی دہلی:
بایو ببل میں کووڈ -19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ،تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ- 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔ ا س واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔
دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا، لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔
سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سےرد کردیا جائے۔