اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آبادی کنٹرول، یونیفارم سول کوڈ … کیا صرف مسلمان متاثر ہوں گے ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
آبادی کنٹرول، یونیفارم سول کوڈ … کیا صرف مسلمان متاثر ہوں گے ؟
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

  • تین طلاق قانون کو موجودہ حکومت اپنی ایک بڑی حصول یابی بتا رہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ عام لوگوں بالخصوص غیر مسلموں کو اس سے کیا فائدہ ہوا سوائے اس کے کہ مسلمانوں کو کوئی زک پہنچائے تو مخصوص ذہنیت کے لوگوں کو خوشی ہوتی ہے۔

*آبادی کنٹرول کے لئے ایکٹ بنانے کے لئے بعض ریاستوں نے کوشش شروع کی ہے۔ دو سے زائد بچوں والے حکومت کی طرف سے دی جانے والی بہت سی مراعات سے محروم کئے جائیں گے….مخصوص ذہنیت والے اس سے بھی بہت خوش ہیں اس لئے کہ بادی النظر میں ہی نہیں بعض لوگوں کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا جاتا ہے کہ اس قانون سے مسلمان متاثر ہوں گے جبکہ دو سے زائد بچے والے 80فیصد غیر مسلم ہیں۔

*یونیفارم سول کوڈ… بڑی مشکل ہے ڈگر پنگھٹ کی…ہندوستان جیسے کثیر ثقافتی و مذہبی ملک میں یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں ہے۔ شادی بیاہ وغیرہ کے تعلق سے رسم و رواج اس قدر مختلف ہیں کہ ایک علاقہ میں جو ریتی رواج محبوب ہے تو دوسرے علاقوں میں وہی رسومات معیوب ہیں۔ مثال کے طور پر جنوبی ہند میں بھانجی سے شادی محبوب ہے ہی اسے ترجیح دی جاتی ہے تو ملک کے دیگر علاقوں میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ پہاڑی علاقوں اتراکھنڈ اور ہماچل میں ایک عورت گھر کے سارے بھائیوں کی بیوی ہوتی ہے ملک کے دیگر علاقوں میں جس کا تصور بھی گھناؤنا ہے۔ اس کے برعکس ہریانہ وغیرہ میں گوتر کا ایسا نظام ہے کہ ایک گاؤں میں رہنے والے سبھی لڑکے وہاں کی لڑکیوں کے بھائی سمجھے جاتے ہیں اس لئے ان کی شادیاں لازمی طور پر دوسرے گوتر گاؤں سے باہر کرنی ہوتی ہے۔ اس قدر تضاد والے ملک میں یکساں شہری قانون؍ یونیفارم سول کوڈ کی تشکیل اور نفاذ آسان نہیں ہوگا۔

اس لئے ایک طرف مذکورہ بالا قوانین؍ ایکٹ یا بل کا ہدف صرف مسلمان ہیں سمجھتے ہوئے غیض وغضب کا مظاہرہ کرنے سے ہمیں احتراز کرنا چاہیے اور دوسری طرف اسلام کے سماجی و انسانی پہلوؤں کی تشہیر کرنی چاہیے۔

مسلمانوں کی طرف سے برتی گئی غفلت کا نتیجہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کے سماجی اور انسانی پہلوؤں کے خلاف برادران وطن کو بآسانی گمراہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور رسم و رواج عورت مخالف سوچ پر مبنی ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم برادران وطن کو صحیح اسلامی رسم و رواج سے روشناس کرائیں۔

1- شادی کے لئے لڑکی کی رضامندی :

بیٹی ماں باپ یا کسی گارجین کی لونڈی نہیں ہے کہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں جس سے چاہیں اسے بیاہ دیں اور یہ کہہ کر رخصت کریں کہ آج اس گھر سے ڈولی اٹھی ہے اب اچھا برا نیک خصلت بدخصلت ظالم جابر سسرال سے ڈولا اٹھے گا۔ ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم برادران وطن کو بتاتے کہ اسلام میں بالغ لڑکی کی شادی کے لئے اس کی رضامندی شرط ہے۔

2- مہر:

نکاح کے لئے مہر کی ادائیگی کی شرط اسلام میں عورتوں کا مقام و مرتبہ کا مظہر ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم برادران وطن کو اس سے واقف کراتے ہم نے خود ایک غیر اسلامی رسم جہیز کو اپنا لیا۔

3- وراثت میں بیٹیوں کے حقوق:

عورتوں کے حقوق کے تناظر میں یہ اسلام کا دوسرا روشن پہلو ہے کہ اس نے وراثت میں بیٹوں کی طرح بیٹیوں کے حقوق بھی مقرر کیا ہے۔ باپ کی چھوڑی ہوئی جائداد (ترکہ) میں بھی اس کا حق مقرر کیا ہے اور شوہر کی جائداد میں بھی۔

4- خلع:

بیوی کو طلاق لینے کا حق غیر مسلم تو غیر مسلم مسلمانوں میں بھی عام تصور یہی ہے کہ عورت مجبور محض ہے۔ ایک بار نکاح میں شوہر کو قبول کر لیا اب وہ ظلم و زیادتی کرے ، وظیفہ زوجیت کی ادائیگی میں ناکارہ ہو، شرابی ہو، عادی مجرم ہو، نشہ کرنے والا ہو ، بیوی ہر حال میں اس کے ساتھ رہنے کے لئے مجبور ہے۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، اسلام نے ایسی صورتحال میں بیوی کو حق دیا ہے کہ وہ شوہر کو طلاق دے (خلع لے )

5- طلاق:

ناچاقی جب حد سے گزر جائے اور وہ تمام آپشن جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے کہ :
1- پہلے بستر علیحدہ کرو… بات نہیں بنی، ایک دوسرے کے دل میں کسک پیدا نہیں ہوئی اور غلطی کا احساس نہیں ہوا ،صلح کے لئے رغبت پیدا نہیں ہوئی تو دوسرا آپشن
2- دونوں اپنے اپنے بڑوں( گارجین )کو بلائیں تاکہ وہ جانبین کی بات سن کر مصالحت کرائیں۔
3- پھر بھی بات نہیں بنی تو تیسرا آپشن ایک طلاق رجعی۔

متعدد غیر مسلم خواتین و حضرات عورتوں سے متعلق مذکورہ بالا مراعات و حقوق جاننے کے بعد اسلام پر اعتراض کرنے کی بجائے ستائش کرتے ہوئے سنے گئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN