نئی دہلی :(پریس ریلیز)
اردواکادمی کی جانب سے 2019-20میںمنعقدہ تعلیمی وثقافتی مقابلے کے مختلف انعامات کل بروز بدھ ایوان غالب میںتقسیم کیے گئے۔جس میںاینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا نے سب سے زیادہ 27مختلف انعامات پراپناقبضہ جمایا۔آج اسکول اسمبلی میں پرنسپل محمد وسیم احمد نے انعام یافتگان طلبا کی پذیرائی کی۔واضح رہے کہ ایوان غالب میں استاد نورالدین کے ہمراہ طلبا نے وزیربرائے خوراک ورسد دہلی حکومت عمران حسین،ہمالیہ ڈرگ کے چیئرمین ڈاکٹر سیدفاروق اوراکادی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد سے اپنے انعامات حاصل کیے۔سینئر زمرے کی غزل سرائی مقابلے میںاسکول کے طالب علم مصطفیٰ نے اول انعام (2500روپے نقد)حاصل کیااوراسی زمرے میں انسب کو حوصلہ افزائی کا انعام (750روپے نقد)ملا۔غزل سرائی کے سیکنڈری زمرے میںمحمدکیف کو (2500روپے نقد)پہلامقام حاصل ہوا جبکہ محمد طالب اسی زمرے میںسوم مقام (1000روپے نقد)کے حق دار قرارپائے۔غزل سرائی کے مڈل زمرے میں محمدارحم اورمحمداریب کوحوصلہ افزائی (750+750روپے نقد)کاانعام ملا۔سینئرزمرے کے تقریری مقابلے میںمحمدابوذر دوم مقام (1500روپے نقد)پررہے ۔
سیکنڈری زمرے کے تقریری مقابلے میں عبدالمالک نے دوسری پوزیشن (1500روپے نقد)حاصل کی ،اسی زمرے میںمحمد حماد کوحوصلہ افزائی کاانعام (750روپے نقد)ملا۔ڈرامہ کے سینئرزمرے کے مقابلے میںاسکول کی مجموعی ٹیم نے اول مقام (6000روپے نقد)حاصل کیااور بہترین اداکاری کے لئے زین العابدین وریحان انفرادی انعام (750+450روپے نقد)کے حق دار قرار دیئے گئے۔مڈل زمرے کے ڈرامہ کے مقابلے میںاسکول کی ٹیم کو سوم انعام (4000روپے نقد)ملاجبکہ امان اللہ اور محمد عمیر کو بہترین اداکاری کے لئے انفرادی انعام(750+750روپے نقد)حاصل ہوا۔سینئر زمرے کے کوئز مقابلے میںاسکول کی ٹیم نے حوصلہ افزائی کاانعام(3000روپے نقد)پایا،اور اسی زمرے کے بیت بازی کے مقابلے میںاسکول کی ٹیم نے سوم انعام (4000روپے نقد)حاصل کیا۔
انشا عروج کو انفرادی انعام (750روپے نقد)ملا۔مڈل زمرے کی بیت بازی کی ٹیم نے دوم پوزیشن (5000روپے نقد)حاصل کی۔مزمل علی اور ہاشم مرزا کو انفرادی انعام (750+750روپے نقد)ملا۔مڈل زمرے کے اردو خوش خطی کے مقابلے میںمحمدنبیل اور محمد فہد اقبال کوسوم انعام (1000+1000روپے نقد)حاصل ہوا۔سیکنڈریزمرے کے خوش خطی مقابلے میںمحمد مذکر کو سوم(1000روپے نقد)،سینئر سیکنڈری زمرے کے اردو خوش خطی مقابلے میںمحمد انس کودوم (1500روپے نقد)اوراسی زمرے میںعاقب خان کوسوم انعام (1000روہے نقد)ملا۔سینئر سیکنڈری زمرے کے امنگ پینٹنگ مقابلے میںفاضل نے حوصلہ افزائی کا انعام (1000روپے نقد)حاصل کیا۔واضح رہے کہ اسکول کے طالب علموںنے مجموعی طورپر سسے زیادہ 45750روپے نقد بطورانعام حاصل کیے۔طلبا کی اس نمایاںکامیابی پر اسکول کے پرنسپل محمد وسیم احمداور پوریکلچرٹیم نورالدین،محمد عمران ،شباب حیدر اور پرویز احمد خاں کے علاوہ جملہ اساتذہ نے بھی کامیاب طلباکو مبارکباد دی۔