پیشگی اجازت لینی ہوگی۔10سال سے کم اور 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کی شرکت پر بھی پابندی،نئی گائیڈ لائن پر عمل لازمی
لکھنؤ :
اترپردیش حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کےپھیلائو کے درمیان نئےضوابط جاری کردیئے ہیں۔ ہولی کے تہوار کے پیش نظر اب ریاست میں کسی بھی عوامی تقریب کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔
اتر پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ہولی کے حوالے سےنئی گائیڈلائن جاری کی گئی۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہدایت کے مطابق، اب ریاست میں عوامی جلسہ یا جلوس کے لئے اجازت لینی ہوگی۔ نیز ، ہر پروگرام کوطےشدہ رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا جن میں ماسک ، معاشرتی دوری اور سینیٹائزر شامل ہیں۔
بتادیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، جس کا اثر اتر پردیش میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئندہ ہونے والے پنچایت انتخابات اور دوسری چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئگائیڈ لائن کے مطابق باہر سے آنے والوں کی جانچ ضروری ہے۔
کسی بھی عوامی پروگرام میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچے شامل نہیںکیاجائے گا۔ساتھ ہی جنہیں کوئی سنگین بیماری ہے انہیں بھی پروگرام سے دوری بنانی ہوگی۔
یوپی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جن ریاستوں میں کورونا کیس زیادہ ہیں ، اگر لوگ وہاں سے آرہے ہیں ، تو ان کی کوروناجانچ ضرور کی جائے گی۔ دریں اثنا ، حکومت نے آٹھویں کلاس تک کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نہ صرف شہروں بلکہ دیہاتوں میں بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ گائیڈ لائن کے مطابق دیہی علاقوں میں گرام پنچایت کی سطح پر ہر وارڈ سطح اور شہروں میں نوڈل آفیسر کی تعیناتی ہونی چاہئے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ باہر سے آنے والے لوگ اپنی اپنی جانچ کروائیں اورجانچ کے نتائج آنے تک اپنے گھر میں ہی رہیں گے۔
ریاست میں کووڈ ہیلپ ڈیسک دوبارہ فعال ہوجائے گی۔ ریلوے اسٹیشنوں ، ہوائی اڈوں اور بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی گہری کووڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
گائیڈ لائن میںویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ سختی پر بھی زور دیاگیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن پلانے کا کام تیزی سے ہونا چاہئے اور اس کے ضائع ہونے کو ہر قیمت پر روکنا چاہئے۔ عوامی مقامات پر زیادہ ہجوم کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اس کے لئے پولیس کے ذریعہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
یہ ہدایات ریاست کے چیف سکریٹری نے تمام ڈی ایم ، ایس پی ، آئی جی ، اے ڈی جی کو بھجوا دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔
اہم بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں اتر پردیش میں کورونا کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز ریاست میں بھی کورونا کے 500 سے زیادہ نئےمعاملے سامنے آئے تھے ، جس میں زیادہ سے زیادہ کیس لکھنؤ کے تھے۔ یوپی میں فی الحال تین ہزار سے زیادہ کیس ہیں۔