نئی دہلی :
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ منگل کی سہ پہر کو راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی۔ راہل نے رابطے میں آئے تمام لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کی سہ پہر کو ٹویٹ کیا کہ ہلکی علامات کے بعد وہ کوروناپازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جو بھی ان کے ساتھ رابطہ میں آئے ہیں ،وہ تمام لوگ احتیاط برتیں اور محفوظ رہیں۔
بتادیں کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کے سبب راہل گاندھی نے حال ہی میں مغربی بنگال میں اپنی تمام میٹنگوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے بنگال میں صرف دو جلسوں سے خطاب کیا ، جس کے بعد انہوں نے اپنے تمام پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔