فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ایک سینیئر رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ ‘حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے، تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر جارحیت کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالیں۔’ حماس رہنما نے اس امر کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔باسم نعیم حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں، انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ‘اگر جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی اور اس کی شرائط کا اسرائیل نے بھی احترام کیا تو حماس غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔’انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا ‘ہم امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ میں اپنی جارحیت کو ختم کرے۔’