نئ دہلی :نوجوانوں کے حقوق کے نامور کارکن اور سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد، شمال مشرقی دہلی فساد کی سازش کیس میں UAPA کے قیدی، ہفتے کے روز جیل واپس آگئے۔ان کو گزشتہ دنوں 800 دن جیل میں گزارنے کے بعد اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے سات دن کے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ اس دوران ان پر سخت شرائط لاگو کی گئ تھیں اور شادی کے دن کے علاوہ کسی اور دن گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی ان پر میڈیا سے ملنے بات کرنے کی بھی پابندی تھی ۔عمر خالد نے ان شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی
عمرخالد کے والد اور ڈبلیو پی آئ کے صدرڈاکٹرایس کیو آر الیاس نے ٹویٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوے لکھا لکھا، "عمر خالد اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے بعد واپس جیل چلے گیے ہیں۔”
ممتاز مسلم رہنما ڈاکٹرالیاس نے خالد کی،والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔انہوں نے لکھا ہم نے عمر کی زندگی کی ایک جھلک دیکھی، خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اب ہم انتظار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف ہوگا۔