اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے معمولات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
رمضان میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے معمولات
81
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: قاضی محمد فیاض عالم قاسمی

حضورِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کے بعد آپؐ کے جاں نثارحضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی حیات طیبہ ہمارے لئے عمدہ نمونہ اور بہترین مشعل راہ ہے۔یہ لوگ دین کو سمجھنے والے اور پھیلانے والے ہیں، اللہ تعالیٰ کے ایک ایک حکم پر سر تسلیم خم کرنے والے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک ادا اور ایک ایک سنت پر مر مٹنے والے ہیں، انہوں نے کہہ کر نہیں، بلکہ عمل کرکےبھی دکھایا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی وہ مقدس اور پاکیزہ جماعت ہے جنہیں دُنیا ہی میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رضاء و خوشنودی کی سند عطاء کی ہے۔ اسی پر بس نہیں، بلکہ ان کے ایمان واعمال کو صحیح اوردرست کامعیاربنایاہے۔اس لئے آئیے دیکھتے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں صحابہ کرام کےکیامعمولات تھے؟

صحابہ کرامؓ کا معمول تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی آمد سے پہلے ہی اپنے معمولات کو ترتیب دیدیاکرتے تھے۔جس میں روزہ، قیام اللیل یعنی تہجدو تراویح، تلاوت قران کریم اورصدقہ وخیرات ہوتے تھے۔

صحابہ کرام کے روزے:

صحابہ کرام خوشدلی سے روزہ رکھاکرتے تھے، حتیٰ کہ سفر اور جنگ کے دوران بھی روزہ رکھتے تھے، گرمی کی تمازت بھی ان کے روزے میں حائل نہیں ہوتی تھی۔حضرت ابو عثمان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپؓ روزہ کی حالت میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے کپڑا بھگوکر اپنے اوپر ڈال رہے تھے۔(مصنف ابن ابی شیبہ)یہی وجہ ہے کہ ان کاروزہ کامل و مکمل ہوتاتھا، روزے کے مقاصد میں وہ کَھرےاترتے تھے،وہ روزے کے فوائدسے بھرپورفائدہ اٹھاتے تھے، ان کی نمازیں قابل رشک ہوتی تھیں،تلاوتِ قرآن کریم بھی دلوں کو نرم اور گرم کرنے والی ہوتی تھی۔کیوں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایاکہ بہت سے روزے دارایسے ہیں جن کو بھوک وپیاس کے سواکچھ ہاتھ نہیں آتااوربہت سےراتوں میں نماز پڑھنے والے ایسے ہیں جنھیں رات جاگنےکے سوا کچھ نہیں ملتا، کیوں کہ انھوں نے روزےکاحق ادانہیں کیاہواہوتاہے۔روزہ کاحق یہ ہے کہ لایعنی باتوں سے بچاجائے، آنکھ ، ناک، کان،زبان اور دل ودماغ کو گناہوں سے پاک رکھاجائے۔اورانھیں اللہ کی یاد میں مشغول رکھاجائے۔چنانچہ نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایاکہ جب تم میں سے کوئی روزہ رکھے تو گناہوں کی بات نہ کیاکرے، نہ کسی کو گالی دے، اورنہ کسی کےساتھ الجھے، اگر تمہارے ساتھ کوئی ایساکرتاہے کہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں:’’جب تم روزہ رکھو تو جتنا ہو سکے لایعنی باتوں سے بچو‘‘۔(مصنف ابن ابی شیبۃ:8878)

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب تم روزہ رکھو تو تمھارے کان، تمھاری آنکھیں اور تمھاری زبان جھوٹ اور گناہوں سے روزہ رکھیں۔ خادم کو تکلیف دینے سے باز رہو، اور تم پر وقار اور سیکنت ہو۔تم اپنے روزے اور اپنے غیرروزے کے دن کو یکساں مت بناؤ‘‘۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ:8880)

دنیاوی خرافات سے بچنے کے خاطر بعض صحابہ کرام روزہ کی حالت میں مسجد ہی میں رہتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہؓ اوران کے ساتھیوں کے بارے میں روایتوں میں آتاہےکہ جب روزہ رکھتے تو مسجد میں رہتے تھے‘‘ (النہایۃ فی غریب الحدیث : مادہ:ذرب ، مصنف ابن ابی شیبۃ:8881) ۔

فقرا ءاور مہمانوں کی دعوت:

روزہ کاپوراحق اداکرنےکے علاوہ صحابہ کرام رمضان میں اپنے مالوں کابھی پوراحق اداکیاکرتے تھے،زکات کے علاوہ صدقات وخیرات کی بھی کثرت کرتے تھے، غریب ومسکین اوراپنے دوست واحباب پر دل کھول کرخرچ کرتے تھے، ان کی دعوت کیا کرتے تھے، سحری اورافطاری کاانتظام کرتے تھے۔اصحابِ صفہ جو مسلمانوں میں معاشی لحاظ سے کمزور لوگ تھےاور مسجد نبوی میں بسیرا کرتے تھے۔انھیں کھاناکھلاتے تھے۔ حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’جب رمضان کامہینہ آیا تو ہم صفہ میں تھے۔ ہم نے روزہ رکھا، جب افطارکاوقت ہوتا، توایک ایک آدمی آتا اور ہم میں سے کسی کواپنے ساتھ لے جا تا،اور رات کا کھانابھی کھلاتا ‘‘ ۔ (حلیۃ الاولیاء ۳/۲۲، دلائل النبوۃ للبیہقی ۶/۱۲۹، تاریخ دمشق : ۱۶/ ۴۵۷)

سحری اور افطاری میں مدعو کرنا:

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ کبھی آپ کے شاگرد سحری کھایا کرتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ: ۹۰۲۴)ابو جمرہ نصر بن عمران ضبعی سے روایت ہے کہ ’’ہم رمضان میں ابن عباسؒ کے ساتھ افطار کیا کرتے تھےاورکھانابھی کھاتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ:8943)

رات کے معمولات:

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عام دنوں میں تہجد کی پابندی کیا کرتے تھے اور رات کا ایک حصہ اللہ کی عبادت میں گزارتے تھے، البتہ رمضان میں تقریباً پوری رات عبادت میں صرف کرتے تھے،تراویح کے بعد نوافل میں مشغول ہوجاتے تھے،اپنے قیام میں طویل تلاوت کیا کرتے تھے۔ رات کا اکثر حصہ تلاوت ِ قرآن ، نماز، اور ذکر واذکار واستغفار میں گزارتے تھے۔حضرت عبداللہ بن ابو بکررحمہ اللہ کہتے ہیں کہ : میں نے ابو ذر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: ’’ہم رمضان میں قیام اللیل سے واپس ہوتے تو خادموں کوجلدی کھانا لانے کے لئے کہتے تھے، کہیں طلوعِ فجر نہ ہو جائے‘‘۔ (موطا امام مالک: ۱/۱۱۶، فضائل الاوقات للبیہقی : ۱۲۹، ص۲۸۰)

صحابہ کرام کی نمازوں اورتراویح کایہ حال تھاکہ طویل قیام اورلمبے رکوع وسجود کی وجہ سے جب وہ تھک جاتے تھے تو لاٹھی وغیرہ سے سہارہ لینے کی ضرورت پڑتی تھی، چنانچہ امام بیہقیؒ وغیرہ نے سائب بن یزیدؒ سے روایت کیا ہے: ’’عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں صحابہ رمضان کے مہینے میں بیس رکعت نماز پڑھتے تھے، اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں طویل قیام کی وجہ سے اپنی لاٹھیوں پر ٹیک لگالیتے تھے ‘‘۔ (السنن الکبری للبیہقی ، ۲/۴۹۶، مختصر قیام اللیل ، ۹۶)

حضرت عبدالرحمٰن بن عراک بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ’’میں نے رمضان میں صحابہ کرام کو دیکھاکہ وہ طویل قیام کی وجہ سے اپنے لیے رسیاں باندھتے تھے، تا کہ اس سے سہارا لیں‘‘۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ)۔یہ تھے صحابہ کرام کے معمولاتِ رمضان، آج ہم ان کے نام لیواہیں تو ہمیں بھی ان کی طرح اپنے معمولات بنانے چاہئیں۔فقط

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN