اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گنجینہ نایاب: عابد رضا خاں بیدار

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ بات رامپور کے لیے باعث فخر ہے کہ سر سید علیہ رحمہ کی دو سو سالہ تقریبات کی جس کمیٹی کی تشکیل اسوقت کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے کی تھی ڈاکٹر عابد رضا بیدار صاحب کو بھی انہوں نے اس کمیٹی کا ایک ممبر نامزد کیا تھا۔

رامپور کے ایک بزرگ مایہ ناز قلمکار جناب عتیق جیلانی صاحب بیدار صاحب کی شخصیت اور افکار پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی کتاب رامپور شناسی میں ایک جگہ لکھتے ہیں: ” …….جو شخص نام کا بیدار نہیں،نرم دم گفتگو گرم دم جستجو پر کار بند رہنے والوں میں سے ہمہ وقت بیدار اور متحرک شخصیت اور کچھ نہ کچھ کر گزرنے کا حوصلہ رکھنے والے مستقل مزاج،بے غرض،خلوص و محبت کے پیکر خاص طور سے رامپور والوں سے ٹوٹ کر پیار کرنیوالے۔۔۔۔۔۔۔یہی انکی فطرت کا جوہر ہےجو انہوں دوسروں سے ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔انہیں کتابوں سے عشق ہے اسی لیے میرے دل میں عقیدت ہے۔ابتک کتنے مضامین اور چھوٹی بڑی کتابیں لکھ چکے ہیں،شاید انہیں خود بھی یاد نہ ہو بس”می نویس و می نویس”پر عمل کرتے ہوئے انہیں نے مضامین نو کے انبار لگا  دیے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر تحقیقی کتابوں میں انکا نام کسی نہ کسی وجہ سے آ جاتا ہے۔انہیں رامپور سے پیار ہے وہ آج بھی سر گوشی میں پکار اٹھتے ہیں:
رامپور میرا درد ہے میرا خواب ہے،
میں اپنا نام رامپور رکھ لوں”

بیدار صاحب سے میری ملاقات بہت پرانی ہے۔وہ میرے والد صاحب کے شاگرد تھے۔اکثر گھر بھی آتے تھے۔ اس سلسلے سے وہ میرے استاد بھائی تھے۔میری تحریروں کو بہت شوق سے پڑھتے تھے اور مناسب مشوروں سے نوازتے تھے۔مرحوم علم کا سمندر تھے۔انہیں حوالوں کے تعلّق سے  بےشمار کتابوں کے درجنوں پیرا گراف زبانی یاد تھے۔میرے ساتھ بہت شفقت سے پیش آتے تھے۔جس دوران وہ جامعہ ہمدرد میں وزیٹنگ پروفیسر تھے ان سے میری رفاقتوں کا سلسلہ کچھ زیادہ ہی رہا۔ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب مجھے والد صاحب کی بیماری کے سلسلے میں ہر ہفتے رامپور آنا پڑتا تھا بیدار صاحب سے ٹرین میں آتے جاتے دو بار ملاقات ہوتی تھی۔دوران سفر ان سے بہت کچھ سیکھا۔انکی اعلیٰ ظرفی کا یہ عالم تھا کہ گھر واپسی پر ایک ہی رکشا سے چلتے تھے پہلے مجھے گھیر نجّو خاں چھوڑتے پھر اسی رکشا سے اپنے گھر کٹرہ جلال الدین واپس ہوتے۔بہت شاندار شخصیت کے مالک تھے مرحوم۔میری”کتاب آشفتہ سری”میں ایک مضمون بیدار صاحب پر بھی ہے۔باوجود اپنی علالت کے جبکہ وہ اپنی صاحبزادی کے پاس علاج کے سلسلے میں علی گڑھ قیام پزیر تھے،اپنے مضمون کو قلمبند کرنے سے قبل بیدار صاحب سے میری طویل گفتگو ہوئی تھی۔بہت خوش ہوئے یہ سنکر کہ میں نے انکی شخصیت اور خدمات پر کچھ لکھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مجھے خدا بخش لائبریری کے لیے دی گئی اپنی خدمات کے بارے میں تفصیل سے نوٹ کرایا تھ۔ ۔امید ہے نئی نسل بیدار صاحب کے کارہائے نمایاں سے واقفیت کرکے ضرور مستفید ہوگی۔

میں جب بھی انکی تحریریں پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں اگر رامپور میں عابد رضا خاں بیدار صاحب نہ ہوتے تو ماضی کی باز گشتیں ہم تک کیسے پہنچتیں،ہم ان سے کیسے واقف ہوتے۔ دعائے مغفرت کی درخواست کے ساتھ الوداع بیدار صاحب۔

جو بجھ گیا تو ہوا اور بھی درخشاں
چراغ ایسے لہو کے جلا گیا ایک شخص

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN