اردو
हिन्दी
نومبر 19, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صلیبی جنگوں کی داستان

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ڈاکٹر مبارک علی

تاریخ میں قومیں اپنے معاشرے کو منظم رکھنے کے لیے نظریات اور قوانین کو تشکیل دیتی ہیں۔ قوموں کی زندگی میں بعض واقعات اور حادثات ایسے ہوتے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا سکتا ہے۔ ان کی یادیں تسلسل کے ساتھ نسل در نسل مُنتقل ہوتیں رہتی ہیں۔ ہر دور میں ان کے معنی اور مفہوم کو بھی تبدیل کیا جاتا رہتا ہے۔ خاص طور سے جنگوں کی یادداشتیں بہت گہری ہوتی ہیں۔ فتح پر یادگاریں تعمیر ہوتیں ہیں اور شکست کو عذابِ الہٰی سمجھ کر قبول کر لیا جاتا ہے۔

مسلمانوں اور مسیحیوں میں صلیبی جنگوں کی داستان ہر دور میں نئے حالات کے تحت دھرائی جاتی رہی ہے۔ اس کی ابتداء 1097 میں ہوئی اور اس کا خاتمہ تیرہویں صدی میں ہوا۔ اسی دوران دونوں جانب سے فتح اور شکست کے تلخ اور خوشگوار مراحل آئے۔ صلیبی جنگوں کے دوران یروشلم پر قبضے کے بعد اس شہر کو مسیحی مذہب کا مرکز بنایا گیا۔ اس لیے یہودیوں کے لیے صلیبی جنگوں کی یادیں تلخ ہیں۔ مسلمانوں کے لیے صلیبی حملہ آور تھے، جنہوں نے مشرقی وسطیٰ کے امن و امان کو تباہ کیا۔ مسیحیوں کے لیے یہ جنگیں مقدس تھیں، جن کا مقصد مسلمانوں سے مقدس مقامات چھڑانا تھا۔

جنگوں کے دوران کئی اہم شخصیات سامنے آئیں۔ صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کو صلیبیوں سے آزاد کرایا اور مشرقِ وسطیٰ کا دفاع کیا۔ صلیبیوں کا ہیرو رچڑڈ انگلستان کا حکمراں تھا۔ اُس کا مقابلہ صلاح الدین ایوبی سے ہوا مگر وہ ناکام ہو کر واپس چلا گیا۔ اس دوران یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط اس وقت تک بڑھے جب تک صلیبیوں کا مشرقِ وسطیٰ کے ایک حصے پر قبضہ رہا۔ کیونکہ اِس عہد میں یورپ پسماندہ تھا اور ایشیائی ممالک معاشی طور پر خوشحال تھے۔ اگرچہ صلیبی جنگوں کا خاتمہ 1300 عیسوی میں نہیں ہوا بلکہ یہ ایک نئے تسلسل سے جاری رہی تھیں۔ بعد ازاں مصر کے مملوک حکمراں سلطان بیبرس (Baybars)جن کی حکمرانی کا پیریڈ 1260 سے 1277 تھا، نے انہیں شکست دے کر مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔
اگرچہ صلیبی جنگیں تو ختم ہو گئیں مگر صلیبی جنگ کا نظریہ باقی رہا۔ چرچ نے اس کا سیاسی استعمال کرتے ہوئے اُن فرقوں کے خلاف صلیبی جنگ کا اعلان کیا، جنہوں نے مسیحیت کی تعلیمات میں ترامیم کی تھیں۔ فرانس میں کتھار (Cathar) فرقے پر حملہ کر کے اُس کے ارکان کا قتلِ عام کیا، اور اسے بھی مقدس جنگ کہا۔

جب پہلی عالمی جنگ کے بعد سلطنتِ عثمانیہ کا خاتمہ ہوا اور عرب ممالک عثمانی سلطنت کے تسلط سے آزاد ہوئے تو ان کی جگہ انگلستان اور فرانس کی حکومتوں نے لبنان، شام، عراق اور اردن پر اپنا سیاسی تسلط قائم کر لیا۔ انگریز جنرل ایڈمنڈ ایلنبی جب 1917میں دمشق میں داخل ہوا تو صلاح الدین ایوبی کے مزار پر گیا اور اس کی قبر کو ٹھوکر مارتے ہوئے کہا، ”صلاح الدین ہم پھر واپس آ گئے ہیں۔‘‘ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود صلیبی جنگوں کی یادیں کس قدر گہری رہیں۔

صلیبی جنگوں کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے ادب، آرٹ، تھیٹر اور فلموں کا سہارا بھی لیا گیا۔ انگریزی میں اس موضوع پر ناول، افسانے اور تاریخیں لکھی گئیں۔ ان میں خاص طور سے اسٹیون رنسیمین Steven Runciman کی (تحقیقی کتاب) A History of the Crusades قابل ذکر ہے۔ اردو میں عبدالحلیم شرر کے کئی ناول صلیبی جنگوں کے موضوع پر ہیں۔ عربی میں ناول اور افسانوں کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر تحقیقی کتابیں بھی ہیں، جن میں صلیبی جنگوں کا مسلمانوں کے نقطہ نظر سے جائزہ لیا گیا ہے۔

صلیبی جنگوں کا نظریہ موجودہ دورمیں بھی جاری ہے۔ چند عشرے قبل امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اس وقت کے افغان مجاہدین اور سوویت دستوں کے درمیان جنگ کو Crusade کہا تھا۔ ایک اور امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے بھی القاعدہ سے جنگ کو صلیبی جنگ قرار دیا تھا۔ لہٰذا صلیبی جنگیں نظریاتی طور پر آج بھی زندہ ہیں۔
نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Tejashwi Yadav Grand Alliance Defeat Analysis
مضامین

بہار: سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود تیجسوی کیوں ہارے؟ گرینڈ الائنس میں کہاں غلطی ہوئی؟

15 نومبر
Bihar BJP Chief Minister Discussion
مضامین

بہار کو آخر کار ملے گا بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ مگر کب تک؟ یہ وقت بتائے گا

15 نومبر
Democracy and Civil Society Discussion
مضامین

جمہوریت، حکومتی معاملات اور سول سوسائٹی

01 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

English: Trump Gaza plan approved in UN Security Council

یواین سکیورٹی کونسل میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور،حماس کو نامنظور،اگے کیا

Omar Abdullah meeting Nowgam blast victims

اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد نوگام پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا؟ عمر عبداللہ کا چبھتا سوال

Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

نومبر 18, 2025
Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

نومبر 18, 2025
English: Trump Gaza plan approved in UN Security Council

یواین سکیورٹی کونسل میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور،حماس کو نامنظور،اگے کیا

نومبر 18, 2025
Omar Abdullah meeting Nowgam blast victims

اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد نوگام پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا؟ عمر عبداللہ کا چبھتا سوال

نومبر 18, 2025

حالیہ خبریں

Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

نومبر 18, 2025
Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN