بکسر:
ایک طرف جہاں ملک میں روزانہ کورونا کے ریکارڈمعاملے درج ہورہے ہیں، دوسری طرف ایک بار پھر بڑے شہروں سے گاؤں کی طرف مزدوروں کا گھر واپسی جاری ہوگیا ہے۔ اسی درمیان بہار کے بکسر ریلوے اسٹیشن سے ایک حیرت انگیز ویڈیو منظرعام پر آئی ہے ، جہاں کچھ نوجوانوں سمیت درجنوں افراد اسٹیشن سے بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس بھگدڑ کی وجہ کووڈ ٹیسٹ ہے۔ ویڈیو کو این ڈی ٹی وی کے نمائندے منیش کمار نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے ،’یہ منظر کل رات بکسر اسٹیشن کا ہے اور یہ مسافر پنے -پٹنہ سے اترے ہیں اور کورونا کی جانچ نہ کرانا پڑے اس لئے بھاگ رہے ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ بہار کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا جانا چاہئے تاکہ ملک کے مختلف حصوں سے واپس آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جاسکے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ روز کا معمول بن گیا ہے۔ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک روزمرہ کی رسم بن گئی ہے۔
بکسر کے مقامی شہری کونسلر جیو تیواری نے کہا جب ہم نے انہیں جانے سے روکا، تب انہوں نے بحث شروع کردیا، واقعہ کے دوران اسٹیشن پر کوئی پولیس اہلکار نہیں تھے۔ بعد میں ایک پولیس اہلکار آیا اور انہوں نے کہاکہ وہ اکیلا تھا۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کووڈ 19-سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کرتے ہوئے کہاتھاکہ جو لوگ بھی بہار کے باہر سے دوسری ریاستوں میں ہیں وہ اگر بہار واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ ضرور واپس آئیں، یہ بہتر ہوگا۔