اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سچر کمیٹی رپورٹ اور نوکر شاہی امتحانات میں مسلمانوں کی شراکت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
سچر کمیٹی رپورٹ اور نوکر شاہی امتحانات میں مسلمانوں کی شراکت
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

نوکر شاہی…. مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے والے اعلیٰ عہدیداران..یونین پبلک سروس کمیشن وزارتوں میں سکریٹری ، بیرون ملک سفیر اور قنصل اور ضلعوں میں ڈی ایم؍ ڈی سی اور ،ایس پی کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔ ملی تنظیموں اور علی العموم مسلمانوں کے لئے سرکاری ملازمتیں ترجیحات کیوں نہیں رہیں؟ تعلیمی پسماندگی یا موٹیویشن کا فقدان ؟

سچر کمیٹی رپورٹ نے ملک کو مرکزی حکومت کو اور ریاستی حکومتوں کو مسلمانوں کی حقیقی صورتحال سے جہاں واقف کرایا وہیں مسلمانوں کی ملی تنظیموں کو خبردار کیا۔ یہ الگ بات ہے کہ حکومتوں نے سچر کمیٹی کی سفارشات پر خاطر خواہ ایکشن نہیں لیا اور ملی تنظیموں کے سربراہان بھی اپنی روایتی قیادت کے ’’ناقابل ترمیم اغراض و مقاصد‘‘ کے ساتھ مطمئن رہے۔ مرحوم سید شہاب الدین مسلم انڈیا کے توسط سے اس طرح کے اعداد و شمار شائع کر کے حکومت، اپوزیشن اور ان متعصب افراد کو جو ہر وقت کانگریس کو مسلم اپیزمنت مسلم منہ بھرائی کا طعنہ دیتے تھے، ان کو دستاویزات اور اعداد و شمار کے ذریعے آئینہ دیکھاتے رہتے تھے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز میں مسلمانوں کی شراکت ایک سے ڈیڑھ فیصد کیوں ہے ؟ ان کی آبادی کے لحاظ سے سرکاری ملازمتوں میں شراکت کیوں نہیں ہے وغیرہ وغیرہ…. مگر حکومت کی کسی خامی کے خلاف شکایت درج کرانے سے آگے کمیونٹی سطح پر بیوروکریسی مرکزی اور ریاستی سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی شراکت بڑھانے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

2006 میں سچر کمیٹی رپورٹ شائع ہوئی جس نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں بالخصوص مسلمانوں کی ہمدرد سمجھی جانے والی پارٹیوں اور حکومتوں کو اعداد و شمار اور سروے کی بنیاد پر بتا دیا کہ مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی زیادہ ابتر ہے پھر بھی ملی قیادت نے سرکاری ملازمت میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے حصہ داری حاصل کرنے کی کوشش کو قابل اعتناء نہیں سمجھا۔ اس نے اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار، پرسنل لاء اور فرقہ وارانہ فسادات جیسے چند موضوعات کو اوڑھنا بچھونا بنا کر رکھا۔

پچھلے چند سالوں کے دوران نام نہاد ملی قیادت سے ہٹ کر بعض مسلم دانشوروں نے مسلمانوں کی نوکر شاہی میں شراکت بڑھانے کے لئے کوچنگ سنٹرز قائم کیا جس کا نتیجہ ہے کہ آزادی کے بعد سے مسلمانوں کی تعداد کے اعتبار سے 2.5% ڈھائی فیصد مرکزی نوکر شاہی میں جہاں شراکت ہوتی تھی، مسلمانوں نے کسی حد تک تعلیمی بیداری کی طرف توجہ دی اور بہت حد تک ان کوچنگ سنٹرز کی بدولت مسلمانوں کی شرح شراکت 2.5% ڈھائی فیصد سے بڑھ کر چار فیصد 4% اور اس سال 5% پانچ فیصد تک پہنچی۔ 2012 میں 30 منتخب ہوئے تھے، 2013 میں 34 ، 2014 میں 38 اور 2015 میں 36

اس کے بعد مسلم طلباء وطالبات کی مزید دلچسپی کا حوصلہ بخش نتیجہ سامنے آیا کہ 2016 میں 50 کامیاب ہوئے اور 2017 میں بھی 50 کامیاب ہوئے۔‌ 2016 کی ایک اور حوصلہ افزا کامیابی یہ تھی کہ 2016 میں 100 Top میں 10 مسلم تھے جبکہ اس سال صرف 1 ہے۔

حیرت ہے کہ ملی تنظیموں کے سربراہان نے سرکاری ملازمتوں بیوروکریسی ہی نہیں فورتھ گریڈ کے لئے بھی مسلمانوں کو موٹیویٹ اور تیار نہیں کئے !

یونین پبلک سروس کمیشن ہر سال نوکر شاہی کے لئے مقابلہ جاتی امتحان سول سروس ایگزامینشن منعقد کرتا ہے جس میں کامیاب ہونے والے آئی اے ایس، (انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز)آئی ایف ایس( انڈین فارن سروسز) اور آئی پی ایس ( انڈین پولیس سروسز) وغیرہ کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں۔

2020 میں ابتدائی امتحانات (Prelims) میں شریک ہونے کے لئے درخواست دہندگان کی تعداد 10,40,000، تھی جس میں سے 10,564 شرکاء فائنل، جو جنوری 2021 میں منعقد ہوا، کے لئے اہل قرار دیئے گئے ان میں سے 2053 شرکاء پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لئے بلائے گئے جن میں سے بالآخر 761 شرکاء منتخب ہوئے ۔ ان میں منتخب ہونے والے مسلمان یہ ہیں :

                Rank. Name  S.No.

1-صدف چودھری23-
2-فیضان احمد 58-
3- ذینہ دستگیر -63
4- منظر حسین- 125
5- شاہد احمد- 129
6-شہنشاہ- 142
7- محمد عاقب- 203
8- شہناز- 217
9- وسیم احمد- 225
10- بشری بانو- 234
11- محمد حارث- 270
13- احمد ایچ چودھری -283
14- سارہ اشرف- 316
15- محب اللہ انصاری- 389
16-انیس -403
17 – زیبا خان- 423
18 -فیصل رضا- 447
-19 ایس محمد یعقوب- 450
20 -سبیل پواکندل- 470
21 -ریحان کھتری- 478
22 – محمد جاوید- 493
-23 الطاف محمد شیخ- 545
-24 خان عاصم کفایت- 558
25 -سید زاہد علی- 569
26 -شاکر احمد خان- 583
27 -محمد ریسوین- 589
-28 محمد شاہد- 597
-29 اقبال رسول دار- 611
-30 عامر بشیر- 625
-31 ماجد اقبال خان- 738

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

مارچ 11, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN