ریاض:ایک طرف غزہ میں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کی مہم کے ساتھ انہیں بھوکوں مارہا ہے ،لبنان بھی خاک وخون میں ہے ، مگر اسی کے ساتھ خادم حرمین شریفین کے ملک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاندار فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا، نیم برہنہ رقص وسرور کی محفل سے سعودی باشندے خوب محظوظ ہوئےـ۔ اس جاندار فیشن شو کا اہتمام سالانہ تفریحی فیسٹیول ریاض سیزن کے دوران کیا گیا۔فیشن شو میں لبنانی ڈیزائنر کے تیار کردہ 300 سے زائد ملبوسات پیش کیے گئشو کی اختتامی تقریب میں جہاں ماڈلز نے ریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیرے وہیں جینیفر لوپیز، سیلئن ڈیون، نینسی اجرم، امر دیاب، اور کیملا کابیلو جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا
واضح رہے کہ جب سے ایم بی ایس یعنی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے سعودی عرب میں کافی کھلا پن آیا ہے آئے دن فیشن شو اور میوزک کنسرٹ ہوتے رہتے ہیں جن میں نامور ڈانسر، گلوکارہ،اور ماڈلز حصہ لیتی ہیں ،سنیما گھر کھل گئے ہیں ـاور اسلام کے جدید آڈیشن کو متعارف کرایا جارہا ہےـ