نئی دہلی،:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی دلی حمایت کی ہے۔ پارٹی کے نائب صدر محمد شفیع نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ امن کی طرف یہ اہم قدم لاکھوں خاندانوں، خاص طور پر پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں، جنہوں نے بہت طویل عرصے سے تنازعات کی تباہ کاریوں کو برداشت کیا ہے، کے لیے امیدوں کو پھر سے جگایا ہے۔ یہ جنگ بندی انسانیت کا ایک مینار ہے، جس نے ان گنت جانوں کو بچالیا وہ نوجوان جن کو جنگ میں کھو دیا گیا اور والدین جو غم زدہ ہوں گے، اور وہ کمیونٹیز جنہیں نقل مکانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جنگ بندی تباہی پر بات ڈائیلاگ کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے اور امن، سلامتی اور باوقار مستقبل کے لیے عام شہریوں کے خوابوں کو ترجیح دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر محمد شفیع ثاپنے بیان میں آگے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پائیدار، جامع سفارتکاری کے ذریعے اس نازک جنگ بندی کو آگے بڑھائیں جو کشیدگی کی بنیادی وجوہات کو حل کرتی ہے ، اعتماد کو فروغ دیتی ہے۔
محمد شفیع نے کہا کہ ہم سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امن صرف ایک وقفہ نہیں بلکہ ایک مستقل حقیقت ہے۔ جنگ کے تماشے کو ہمارے لوگوں کی مشترکہ امنگوں پر دوبارہ کبھی سایہ نہیں کرنا چاہیے۔ سورس:پریس ریلیز