حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھادوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہےلبنان کے جنوب پر کئی ہفتوں سے اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں کئی قصبوں میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہو رہی ہیں اور ساتھ تباہی کے خوف ناک مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
اسرائیلی بم باری میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دینے کے بعد بالخصوص کفرکلا اور عیتا الشعب کے قصبوں میں تعمیرات کے صرف آثار نظر آ رہے ہیں۔ یہاں کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر زمین کے برابر ہموار ہو چکے ہیں جب کہ دونوں قصبوں کے اطراف اسرائیلی پرچم بلند کر دیا گیا ہے۔