پٹنہ :(ایجنسی)
17 جنوری کی صبح شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ کے مطابق بہار میں ایک ہجوم نے سکھ یاتریوں کے ایک گروپ پر پتھراؤ کیا۔ اس ٹویٹ میں سکھبیر سنگھ بادل نے بہار کے وزیر اعلیٰ سے اس معاملہ کی جانچ کرنے اور قصور واروںپر کارروائی کی اپیل کی ہے۔
اس معاملے میں، پیرو کے ڈی ایس پی راہل کمار سنگھ نے بی بی سی کو بتایا،’اس واقعے میں چھ عقیدت مند زخمی ہوئے تھے۔ سبھی کو چرپوکھری سی ایچ سی (کمیونٹی ہیلتھ سنٹر) میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور انہیں ان کی مرضی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 16 جنوری کی شام کو 7 بجے یہ تمام عقیدت مند اپنے آبائی ضلع پنجاب چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں 11 نامزد اور 10 سے 15 نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اب تک چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بہار کے بھوجپور ضلع کے چرپوکھری تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہ سارا معاملہ چندے سے متعلق ہے۔آرساسارام اسٹیٹ ہائی وے کے پاس دھیانی ٹولہ نام کی جگہ پر لکشمی نارائن ہنومان پرتیشتھا یگیہ کا انعقاد کیا جانا تھا۔
18ے 25 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والے اس یگیہ کے لیے گزشتہ 20 دنوں سے چندہ لیا جا رہا تھا۔
مقامی صحافی کرشنا کمار کا کہنا ہے، ’یہ واقعہ 16 جنوری کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ جب سکھ عقیدت مندوں نے چرپوکھری تھانے کے علاقے کے قریب چندہ دینے سے انکار کر دیا۔ انکار پر پیسے لینے والے مقامی نوجوانوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ دیگر زبان کے سبب معاملہ زیادہ بگڑگیا۔