اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم وقف سے اختلاف ختم کرنے کی طرف قدم ،دارالعلوم دیوبند نے 6 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں, متفرقات
A A
0
دارالعلوم وقف سے اختلاف ختم کرنے کی طرف قدم ،دارالعلوم دیوبند نے 6 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی
1.4k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:

عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کئی اہم اور تاریخی فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی، شوریٰ کی آخری نشست آج دوپہر اہم تعلیمی و انتظامی تجاویز کی منظوری اور ملک وملت کے لئے فلاح و خیر کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔آج شوریٰ نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند کے آپسی اختلافات کی ختم کرنے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ،خاص بات یہ ہے کہ آخری نشست میں دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی اور نائب مہتمم مولانا محمد شکیب قاسمی نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق شوریٰ نے مجلس عاملہ کی تجاویز کی خواندگی اور گزشتہ مجلس شوریٰ کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ اس موقع پر کووڈبحران سے متاثر تعلیمی اور انتظامی امور کی بحالی اور حالات سے نبرد آزمائی کی حکمت پر غورو خوض کیاگیا۔ کورونا سے منفی طورپر متاثر تعلیمی نظام ،طویل تعطیلات اور طلبہ کو درپیش مسائل پر مجلس تعلیمی کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی،اس کی روشنی میں مجلس شوریٰ نے مجلس تعلیمی کے سابقہ فیصلوں کی توثیق کی ۔ جس کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے لئے طلبہ کے نئے داخلے نہیں لئے جائینگے اور تمام طلباء کو ششماہی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر اگلے درجات کے لئے ترقی دے دی جائے گی۔یہ فیصلہ بھی لیاگیا کہ آئندہ 10؍ شوال تک تمام طلبہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر اپنی حاضری درج کرائیں۔ تاکہ 20؍ شوال سے تعلیمی سلسلہ شروع کیا جاسکے،مجلس شوریٰ نے کورونا بحران کے دوران زیر التواتعمیری امور کا بھی جائزہ لیااور حالات سازگار ہونے پر تعمیری کام شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ دارالعلوم انتظامیہ نے اصلاح معاشرہ اور تحقیق و تالیفات کمیٹی کے لئے اس دوران جو اقدامات کئے مجلس شوریٰ نے ان کا بھی جائزہ لیا اور قابل ستائش قرار دیا۔ تعلیمی نظام کے ضمن میں مزید شہری مکاتب قائم کرنے کو منظوری دی گئی،اس قسم کے دس شہری مکاتب کام کررہے تھے، اب ان میں چار کے اضافہ کے بعد کل شہری مکاتب کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، مجلس شوریٰ کی پانچویں اور آخری نشست میں دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کو مزید قریب لانے اور مشترکہ مسائل کے حل میں باہمی مشاورت کی خاطر جانبین سے چھ ذمہ دار افراد پرمشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس موقع پر خاص بات یہ ہے کہ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی اور نائب مہتمم مولانا محمد شکیب قاسمی اور مجلس مشاورت کے رکن اقبال نے شوریٰ کی دعوت بطور مہمان شوریٰ کی آخری نشست میں شرکت کی اور باہمی مشاورت کی اس تجویز اور فیصلہ کو پسند کیا۔ اس کے بعد ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی،جس میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدرالمدرسین مولانا سیدارشدمدنی اور رکن شوریٰ مولانا انوارالرحمن بجنوری نیز دارالعلوم وقف دیوبند کی جانب سے مہتمم مولانا محمدسفیان قاسمی، نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی اور شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ کے نام نامی رکھے گئے ہیں۔ چھ رکنی یہ کمیٹی دونوں اداروں کے باہمی مراسم کو مثبت و مستحکم بنانے کے لئے کام کرے گی۔ مجلس شوریٰ میں متعدد اساتذہ کرام کے عزیز و اقارب ،ارباب مدارس ،علماء کرام،اور دارالعلوم دیوبند کے سفراء مولانا محمد شریف قاسمی مرحوم اور مولانا ظہیر الدین مرحوم کے لئے تعزیتی قرارداد منظور کی گئی اور ایصال ثواب کیاگیا۔ صدارت کے فرائض مولانا محمد عاقل سہارنپور ی نے انجام دیئے ، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں مولانا انوارالرحمن بجنوری، مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانامحمود راجستھانی، مولانا محمد عاقل گڈھی دولت شاملی، سید انظر حسین میاں دیوبندی،مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مولانا شفیق بنگلوری، مولانا حبیب باندوی، مولانا اشتیاق دربھنگوی، مولانا احمد خان پوری، جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی اور مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے نام شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement
خبریں

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

04 مارچ
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

04 مارچ
Iran Survival War Statement
خبریں

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

04 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN