الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو وی ایچ پی کے پروگرام میں اپنے متنازعہ بیان کے سلسلے میں منگل کو سپریم کورٹ کالجیم کے سامنے پیش ہوئے۔ CJI سنجیو کھنہ کی قیادت میں پانچ ججوں کے کالجیم نے اس دوران ان سے بات کی۔ سوال جواب کا یہ دور کم از کم 45 منٹ تک جاری رہا۔ تاہم جسٹس یادو کو کالجیم مزید بھی بلایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی جے آئی سنجیو کھنہ کی قیادت میں پانچ ججوں کے سپریم کورٹ کالجیم نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو کو وی ایچ پی کے ایک پروگرام میں دی گئی متنازعہ تقریر کے لیے سرزنش کی گئی ہے۔ انہیں اپنے آئینی عہدے کے وقار کو برقرار رکھنے اور عوامی تقریر کرتے وقت محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔سی جے آئی کے علاوہ جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس سوریہ کانت، جسٹس ہرشیکیش رائے اور جسٹس ایس اوک بھی کالجیم میں شامل تھے۔ جج جسٹس شیکھر یادو نے کالجیم کے سامنے اپنی تقریر کے مقصد، معنی اور سیاق و سباق کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا نے غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کے لیے ان کی تقریر کے منتخب اقتباسات پیش کیے ہیں۔
لیکن کالجیم نے ان کی وضاحت سے اتفاق نہیں کیا اور جس طرح سے انہوں نے تقریر میں کچھ بیانات دیئے اس کے لئے انہیں سرزنش کی۔ ایس سی کالجیم نے ان سے کہا کہ آئینی عہدہ پر فائز، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کے طرز عمل، برتاؤ اور تقریر کی مسلسل جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور اس لیے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ عہدے کے وقار کو برقرار رکھیں گے۔