اردو
हिन्दी
مارچ 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تبلیغی جماعت اور دارالعلوم دیوبند!وقت کا تقاضا ہے عصبیت سے بالا تر ہو کر تبصرے کریں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
تبلیغی جماعت اور دارالعلوم دیوبند!وقت کا تقاضا ہے عصبیت سے بالا تر ہو کر تبصرے کریں
878
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

عرب حکماء کا ایک مشہور مقولہ ہے ’ لکل حدث حدیث‘یعنی جس وقت جو موضوع اور موقع ہو بات اسی کی کرنی چاہیے۔ موضوع بحث ہے تبلیغی جماعت پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا اور اس کی وجہ یہ بیان کرنے کا کہ ’یہ جماعت قبر پرستی کو فروغ دیتی ہے شرک اور بدعات کی تائید کرتی ہے اور دہشت گردی کا دروازہ کھولتی ہے۔‘

اس موضوع اور موقع کا تقاضا ہے کہ مسلمانان عالم بلا تفریق مسلک اس کے خلاف آواز اٹھائیں اس لئے کہ تبلیغی جماعت کے بارے میں مذکورہ بالا باتیں نہ صرف گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں بلکہ دوسرے ممالک میں اسلام اور مسلم مخالف عناصر کو بے ضرر مسلم جماعتوں پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کے لئے جواز فراہم کرنے والی ہیں۔

ملی مفاد کا تقاضا ہے کہ ہم ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر ملت واحدہ کا ثبوت پیش کریں۔ جب ایک ناہنجار اینکر نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں گستاخی کی تو دیوبندی مکتبہ فکر کے لوگوں نے بیک زبان اس کی مذمت کی تھی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بعض باتیں گرچہ جمہور علماء کی آراء کے خلاف ہوتی ہیں لیکن ہم اپنے تعصب کے حصار سے باہر نکل کر ان کے حق میں آواز بلند نہیں کئے! بعض دیوبندیوں کو ان کی دیگر خامیوں میں ایک خامی یہ نظر آتی ہے کہ وہ روایتی مدرسے کے فارغ التحصیل عالم دین نہیں ہیں۔ کیا یہ ایک ’خامی‘ ان کی دینی دعوتی خدمات کو نظر انداز کرنے کی وجہ بن سکتی ہے ! مزارات کو وسیلہ بنانا توحید مخالف ہے ان کا یہ قول بریلویوں کو ان سے متنفر ہونے کے لئے کافی سمجھا گیا اور شیعوں کو ان کا یزید کو ’ رحمۃ اللہ علیہ‘ کہنا از حد ناگوار گزرا۔ لیکن جزئی اختلافات اس درجہ بھی حاوی نہ ہو کہ ملی انتشار عیاں ہو اور مسلم دشمن عناصر کو موقع ملے۔

مگر افسوس ایک فلاحی صاحب نے موضوع اور موقع کے خلاف جلی حروف میں خوش خط کتابت اور فریم میں کچھ یوں لکھا :

عنوان ہے : ’تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو‘

اس عنوان کے تحت موصوف متحمس نے دارالعلوم دیوبند کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہوئے لکھا کہ ’دارالعلوم دیوبند سے سند فراغت دی‘ جانے کے لئے شرط ہے کہ فارغ التحصیل طلبہ پہلے تبلیغی جماعت میں چلہ چالیس دن لگائیں‘‘…..

لکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لکھنے سے پہلے معلومات درست کر لیا کریں۔ دارالعلوم دیوبند میں کسی بھی زمانے میں ایسی کوئی شرط نہیں تھی اور نہ ہے۔ لیکن موصوف نے نہ جانے کس پرخاش یا عصبیت کی وجہ سے ایسی گمراہ کن بات جلی حروف میں اپنی وال کی زینت بنانے کی کوشش کی ہے !

دوسری بات موصوف نے لکھی کہ دارالعلوم دیوبند میں اعلان کیا گیا ہے جو طالب علم تبلیغی جماعت سے وابستگی رکھے گا اس کا اخراج ہوگا۔ کاش موصوف اس اعلان کے پس منظر اور سیاق و سباق کو سمجھنے کی کوشش کرتے! جب تبلیغی جماعت امارت اور شوری دو گروہ میں منقسم ہوئی اور تبلیغی جماعت سے وابستہ مسلمانوں کی طرح طلباء دارالعلوم بھی دو گروہوں میں منقسم ہو گئے اکثر طلباء شوری والوں کو حق بجانب سمجھتے تھے لیکن بعض طلباء امارت اور مولوی سعد صاحب کی امارت کی تائید کرتے تھے اور رفتہ رفتہ دونوں رجحان والوں میں تقریر و تحریر سے اختلافات ظاہر کرنے کی بجائے قریب تھا کہ گروہ بندی غیر مہذب تصادم ہاتھا پائی تک پہنچتی دارالعلوم انتظامیہ نے تبلیغی جماعت پر گروہ بندی اور دو میں سے کسی بھی گروپ سے وابستگی پر پابندی لگا دی۔

یہ پابندی تبلیغی جماعت کے عقائد، اعمال ،نظریات رجحانات اور جمہور علماء کی آراء سے مولوی سعد صاحب کے بعض انحرافات کی بناء پر نہیں تھی بلکہ تصادم سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہے۔

تبلیغی جماعت سے علماء دیوبند کا بحیثیت جماعت اور عقیدہ کوئی اختلاف نہیں ہے سوائے پچھلے چند سالوں میں مولوی سعد صاحب وغیرہ کے بعض انحرافات کے۔ تاہم علماء دیوبند اس بات کے قائل ہیں کہ تبلیغی جماعت مسلمانوں کو مسلمان بنانے کے لئے ایک محدود نوعیت کی دعوت دین کا کام کر رہی ہے اور بلاشبہ اس سے بڑی تعداد دین کی بنیادی تعلیمات کلمہ ،نماز ،روزہ ،حج وزکوٰۃ سے واقف ہو رہی ہے۔

اختلاف اور انتشار کی صورت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بعض تبلیغی متعصب اس جماعت کی چھ باتوں کو ہی مکمل دین کا درجہ دے کر علماء پر لعن طعن کرتے ہیں کہ وہ چلہ میں نہیں نکلتے وغیرہ وغیرہ۔

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مولانا ابرار الحق صاحب کی ایک تقریر بہت مشہور ہے کہ "تبلیغی جماعت مفید ہے مگر کافی نہیں ہے”۔ غالباََ امیر جماعت مولانا انعام الحق صاحب کے دور کی بات ہے کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ جماعت والوں نے ایک مدرسہ کے مہتمم اور استاذ حدیث و فقہ کو تشکیل کر کے چالیس دنوں کے لئے لے آئے ہیں تو انہوں نے مہتمم صاحب سے کہا کہ آپ کے لئے تعلیم دینا اس تبلیغی چلہ سے زیادہ اہم ہے آپ لوگ بس ہماری اجتماعات میں شریک ہو جایا کریں تاکہ عوام میں یہ پیغام جائے کہ ہم سلسلہ دیوبند سے مختلف نہیں ہیں۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

مارچ 15, 2026
Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN