نئی دہلی :
کورونا کے نئے اسٹین کا معاملہ آنے کے بعد اب انفیکشن سے متاثرہ مریضوں میں اس بیماری کی علامات تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں۔ گلا، پھیپھڑا اور دماغ کے بعد اس کا اثر پیٹ پرنظر آرہا ہے۔
دہلی کے دو سرکاری اسپتالوں میں بھرتی 70 فیصدی کورونا مریضوں میں پیٹ میں درد، الٹی اور ڈائریاجیسی علامات دیکھی گئیں ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ انفیکشن کی بدلتے شکل (اسٹین)سے اب علامات میں بھی بدلاؤں ہورہا ہے۔
دہلی میں کورونا کے تقریباً 6.50لاکھ معاملے آچکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مریضوں میں بخار، سانس لینے میں پریشانی ، سوکھی کھانسی جیسی علامات دکھے ہیں، تقریباً 30 فیصدی مریضوں میں سونگھنے اور کھانے کے ذائقہ کو محسوس نہ کرنے کی علامت ہے۔
راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ ہفتہ سے اسپتال میں جو مریض بھرتی ہوئے ہیں ان میں سے 70 فیصد مریضوں میں پیٹ میں درد، الٹی اور ڈائریا جیسی علامات دیکھی گئی ہیں۔
پچھلے ایک سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا متاثرین میں یہ پریشانی دیکھی جارہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پرانی بیماری میں بھی مبتلا ہیں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ مریض کورونا کے نئے اسٹین(جنوبی افریقہ) سے متاثر ہو ، اور اسی وجہ سے اس کی نئی علامات سامنے آئی ہوں۔ اسی کو جاننے کے لئے مریضوں کے نمونے جینام جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں۔ اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔
شوگر کا گراف بھی بڑھ رہا ہے
اسپتال میں داخل ہونے والے ان مریضوں کو کبھی ذیابیطس کی شکایت نہیں تھی ، لیکن بھرتی کے دوران جانچ کرنے پر ان متاثرہ افراد کی ذیابیطس کی سطح 400 سے زیادہ پائی گئی ہے۔