قومی دارالحکومت کے سرائے کالے خان چوک کا نام بدل کر عظیم آزادی پسند اور قبائلی رہنما برسا منڈا کے نام پر رکھ دیا گیا۔ اس چوک کو اب “برسا منڈا چوک” کے نام سے جانا جائے گا۔ اس تبدیلی کا اعلان مرکزی حکومت نے کیاہے۔یاد رہے کہ برسا منڈا نہ قبائلی برادری کے ہیرو ہیں ۔برسا منڈا 19ویں صدی کے ایک بہادر اور انقلابی رہنما تھے، جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف قبائلی حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی قیادت میں “اولگل تحریک” نے نہ صرف قبائلی علاقوں میں برطانوی مظالم کے خلاف آواز بلند کی بلکہ ان علاقوں کی خودمختاری اور روایات کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج قبائلی یومِ وقار کے موقع پر نئی دہلی کے بانسیرا گارڈن میں بھگوان برسا منڈا جی کے مجسمہ کی رونمائی کی، اس موقع پر مودی حکومت کے ذریعہ سرائے کالے خاں چوک کا نام بدل کر ’بھگوان برسا منڈا چوک‘ کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔‘‘اپنے خطاب میں برسا منڈا کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بھگوان برسا منڈا یقینی طور سے آزادی کے ہیروز میں سے ایک تھے۔ 1875 میں سیکنڈری ایجوکیشن حاصل کرتے وقت انھوں نے تبدیلیٔ مذہب کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ جب پورے ملک اور دنیا کے 3/2 حصے پر انگریزوں کی حکومت تھی، اس وقت انھوں نے تبدیلیٔ مذہب کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت دکھائی تھی